تازہ ترین

چینی سائنسدانوں کا انسانوں کی کلوننگ کی صلاحیت حاصل کرنے کا دعویٰ

تیانجن: چین میں واقع دنیا کی سب سے بڑٰ کلوننگ فیکٹری کے سائنسدانوں نے تکنیکی میدان میں اس قدرکامیابی حاصل کرلی ہے کہ اب وہ انسان کا کلون بنانے کے لئے تیارہیں تاہم عوامی ردعمل سے خوفزدہ ہیں۔

چینی کمپنی کا ارادہ ہے کہ 2020 تک وہ دس لاکھ کلوننگ شدہ گائے تیار کرے گی، کمپنی پالتو جانوروں کی کلوننگ پر بھی کام کررہی ہے اور ساتھ ہی ساتھ تربیت یافتہ پولیس کے کتے بھی کلون کرے گی جو کہ کھوج لگانے میں ماہر ہوں گے۔

چینی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو ژو ژیاؤشن کا کہناہے کہ جانوروں کی کلوننگ تو محض ابتدا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ہم انسانوں کی بھی کلوننگ کرسکتے ہیں تاہم اس میں اخلاقی رکاوٹیں ہیں۔

ژیاؤشن کایہ بھی کہنا تھا کہ ان کی کمپنی کے پاس تمام ترٹیکنالوجی موجود ہے تاہم ابھی ہم انسانوں کی کلوننگ پر کام نہیں کررہے۔

مستقبل میں ممکن ہے کہ ہم اس پرکام کریں اوربچوں کی پیدائش میں انقلابی تبدیلیاں پیدا ہوں جن میں ماں یا باپ کی جانب سے پسندیدہ جینیتاتی خصوصیات حاصل کرنا شامل ہیں۔

Comments

- Advertisement -