تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

بھارت کو 180 رنز سے شکست، پاکستان کرکٹ کا چیمپئن بن گیا

اوول: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پاکستانی ٹیم نے روایتی حریف بھارت کو 180 رنز سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا، عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر فخر زمان کو مین آف دی میچ جبکہ حسن علی کو ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2017 کے فائنل کے لیے پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت کو مقررہ اوور میں 339 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں بھارتی ٹیم صرف 158 رنز ہی بنا سکی۔

پاکستان کی جانب سے تینوں فارمیٹ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا گیا، بیٹنگ کے بعد شاہینوں نے باؤلنگ اور فیلڈنگ میں بھی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا، محمد عامر اور حسن علی نے تین تین کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا جبکہ شاداب خان نے 2 اور جنید خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔

ایوارڈ تقریب

فخر زمان کو مین آف دی میچ جبکہ حسن علی کو ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی کے اعزاز سے نوازا گیا، اس موقع پر حسن علی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرے لیے یہ لمحہ بہت اہم ہے جسے الفاظ میں بیان نہیں کرسکتا، اللہ تعالیٰ نے کامیابی عطا کی اس پر اُس کا شکرگزار ہوں۔

کپتان سرفراز احمد نے جیت کا کریڈٹ تمام کھلاڑیوں کو دیتے ہوئے کہا کہ بھارت سے شکست کے بعد لڑکوں کو کہا کہ ٹورنامنٹ ابھی ختم نہیں ہوا آئندہ میچوں میں اچھی کارکردگی سے ہم ایونٹ اپنے نام کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لڑکوں نے اچھی کارکردگی دکھائی محمد عامر سمیت تمام نوجوان کھلاڑیوں نے پاکستان کو فتح دلوانے میں اہم کردار ادا کیا۔

سرفراز احمد نے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں کی وجہ سے پاکستان کو فتح کا سہرا نصیب ہوا، اچھی کرکٹ کھیلی تو آج ہم چیمپئن بن گئے، دنیا بھر میں موجود پاکستانیوں نے ہماری فتح کے لیے دعا کی اُن تمام لوگوں کا شکر گزار ہوں۔

بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے کہا کہ پاکستان کے پاس بہت ٹیلنٹ ہے، انہوں نے ہرشعبے میں آؤٹ کلاس پرفارمنس کا مظاہرہ کیا اور آج کے میچ میں ہماری کارکردگی مایوس کن رہی۔

اننگز کی تفصیلات کے لیے اسکرول نیچے کریں

فتح کے جشن کی تصاویر

بھارتی اننگز

اکستویں اوور کی تیسری بال پر بھارت کی آخری امید بھی ختم ہوئی اور اس طرح پاکستان نے 180 رنز سے شکست دے کر ایونٹ اپنے نام کیا۔

اننگز کے 30ویں اوور میں بھارت نے دو رنز بنائے، اوور کے اختتام پر مجموعی اسکور 159 تک پہنچا۔

اننگز کے 29ویں اوور میں بھارتی بلے باز حسن علی کی بال کو سمجھنے سے قاصر رہے اور کپیر سرفراز کے ہاتھوں کیچ دے کر پویلین روانہ ہوئے۔

اگلے ہی 28ویں اوور کی تیسری بال پر  جدے جا سلپ پر کیچ تھما کر پویلین لوٹے، انہوں نے 26 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 15 رنز بنائے، اوور اختتام پر مجموعی اسکور 156 تک پہنچا۔

اننگز کا 27واں اوور حسن علی نے کروایا، پانڈیا رن لینے کی جلدی میں آوٹ ہوکر پویلین روانہ ہوئے، اوور میں بھارت کی ٹیم صرف دو رنز حاصل کرسکی اور اختتام پر مجموعی اسکور 7 وکٹ کے نقصان پر 154 تک پہنچا۔

پچیسویں اوور میں پانڈیا نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور دو چھکوں کی مدد سے ٹیم کے مجموعی اسکور میں 15 رنز کا اضافہ کیا، اوور کے اختتام پر بھارت کا اسکور 152 رنز تک پہنچا۔

کپتان سرفراز نے چوبیسویں اوور میں ایک بار پھر شاداب خان کو آزمانے کا فیصلہ کیا، اس اوور میں بھارتی ٹیم مجموعی اسکور میں صرف تین رنز کا اضافہ کرسکی، اوور کے اختتام پر ٹیم کا مجموعی اسکور چھ وکٹوں کے نقصان پر 137 تک پہنچا۔

تیسویں اوور کے اختتام پر بھارت کا مجموعی اسکور 134 رنز تک پہنچا۔

پانڈیا نے 22ویں اوور میں 31 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے لگاتار تین چھکوں کی مدد سے ففٹی مکمل کی، یہ کسی بھی فائنل کی تیز ترین نصف سنچری ہے، اوور اختتام پر بھارت کا مجموعی اسکور 128 تک پہنچا۔

اکسویں اوور میں بھارت نے 100 رنز مکمل کیے، اوور کے اختتام پر بھارت کا مجموعی اسکور 106 تک پہنچا۔

بیسویں اوور کے اختتام پر بھارت کا مجموعی اسکور 6 وکٹوں کے نقصان پر 93 تک پہنچا۔

انیسویں اوور کے اختتام پر بھارت کا مجموعی اسکور چھ وکٹوں کے نقصان پر 89 تک پہنچا۔

اننگز کا اٹھارواں اوور حسن علی نے کروایا، اوور میں بھارت کا مجموعی اسکور 80 رنز تک پہنچا۔

سترہویں اوور میں شاداب نے آخری بال پر بھارتی بلے باز جادیو کو پویلین کی راہ دکھائی، اوور کے اختتام پر بھارت کا مجموعی اسکور 6 وکٹوں کے نقصان پر 72 تک پہنچا۔

سولہواں اوور حسن علی نے کروایا، مجموعی اسکور میں 5 رنز کا اضافہ ہوا۔

اننگز کا پندرہواں اوور شاداب خان نے کروایا، اوور اختتام پر بھارت کا مجموعی اسکور 62 تک پہنچا۔

اگلے ہی چودہویں اوور میں حسن علی نے دھونی کو بھی پویلین کی راہ دکھائی، اوور اختتام پر بھارت نے پانچ وکٹ کے نقصان پر 55 رنز بنائے۔

اننگز کا تیرہواں اوور شاداب خان نے کروایا جس میں یوراج سنگھ 22 کے انفرادی اسکور پر پویلین روانہ ہوئے۔

بارہویں اوور میں مجموعی اسکور میں تین رنز کا اضافہ ہوا۔

گیارواں اوور میڈن رہا۔

دسویں اوور میں بھارت کی ٹیم نے 14 رنز حاصل کیے۔

اننگز کا نواں اوور محمد عامر نے کیا اور آخری بال پر شیکر دھون کو پویلین کی راہ دکھائی، اوور اختتام پر مجموعی اسکور تین وکٹوں کے نقصان پر 33 تک پہنچا۔

اننگر کا آٹھواں اوور جنید خان نے کیا، دو چوکوں کی مدد سے بھارت نے اس اوور میں 9 رنز حاصل کیے، اوور اختتام پر مجموعی اسکور 31 تک پہنچا۔

اننگز کا ساتواں اوور محمد عامر نے کیا، بھارت کی ٹیم اس اوور میں صرف ایک ہی رن حاصل کرنے میں کامیاب رہی، اوور اختتام پر ٹیم کا مجموعی اسکور 22 تک پہنچا۔

اننگز کا چھٹا اوور جنید خان نے کیا، جس میں بھارتی ٹیم نے مجموعی اسکور میں 5 رنز کا اضافہ کیا، اوور اختتام پر بھارت کا مجموعی اسکور دو وکٹوں کے نقصان پر 21 رنز تک پہنچا۔

پانجویں اوور میں دو چوکوں کی مدد سے بھارت کی ٹیم نے 9 رن حاصل کیے، اوور کے اختتام پر ٹیم کا مجموعی اسکور 16 رنز تک پہنچا۔

جنید خان نے چوتھے اوور میں شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے میڈن اوور کیا۔

تیسرے اوور کی پہلی بال پر ویرات کوہلی کا سلپ پر کینچ نکلا تاہم اظہر کے ہاتھ سے اُن کا کیچ ڈراپ ہوگیا، اگلی ہی بال پر ویرات کوہلی گیند کو پویلین بھیجنے کے چکر میں کیچ دے کر 5 رنز بنا کر پویلین روانہ ہوگئے۔

دوسرا اوور جنید خان نے کیا ، اختتام پر بھارت کا مجموعی اسکور 2 رنز تک پہنچا۔

بھارت نے اننگز کا آغاز کیا تو محمد عامر کے پہلے اوور کی تیسری بال پر روہت شرما بغیر کوئی رن بنائے ایل بی ڈبیلو ہوکر پویلین روانہ ہوائے، اوور اختتام مجموعی اسکور ایک وکٹ کے نقصاب پر 2 رنز تک پہنچا۔

پاکستان کی بیٹنگ

قبل ازیں اوپنرز بلے باز فخر زمان نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے 144 رنز بناکر جدیجا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے تھے جب کہ ان کے ساتھی بلے باز اظہرعلی 59 رنز بنانے کے بعد اشون کی گیند پر رن آؤٹ ہوئےجب کہ شعیب ملک 12 اور بابر اعظم 46 رنز بنانے کے بعد تیز کھیلنے کی کوشش میں کیچ آؤٹ ہو گئے جس کے بعد محمد حفیظ 57 اور عماد وسیم نے 25 رنز کے انفرادی اسکور کے ساتھ پاکستان کو 338 کے مجموعی رنز تک پہنچانے میں کامیاب رہے۔

اسکور کارڈ

فخرزمان کی شاندار سینچری


پہلی وکٹ کی پارٹنر شپ میں دونوں اوپنرز کی نصف سینچری


قبل ازیں دونوں اوپنرز کو ابتدا میں مشکلات کا سامنا رہا تاہم جلد ہی دونوں کھلاڑی سیٹ ہوگئے اور نو بال پر کیچ آؤٹ ہونے والے فخر زمان نے موقع ملنے کے بعد پچ کے چاروں طرف خوبصورت اسٹروکس کھیلتے ہوئے نصف اور پھر سنچری مکمل کی جب کہ ان کے ساتھی اظہر علی نے بھی جارحانہ کھیلتے ہوئے نصف سینچری مکمل کی تاہم اظہر علی رن لینے کی کوشش میں آؤٹ ہو گئے۔

 

اوپنر فخر زمان بہترین کارکردگی دکھانے کے لیے پُر عزم 


پاکستان ٹیم کے اوپنر فخر زمان کہتے ہیں کہ بھارت کےخلاف میچ میں پرفارم کرکے ہیرو بنے کا بہترین موقع ہے جسے ہر صورت حاصل کریں گے اور  کوشش کریں گے کہ ٹرافی جیت کر وطن لے کرجائیں اور اس ٹورنامنٹ کو یادگار بنائیں۔

اور فخر زمان نے اپنا وعدہ پورا کیا


پاکستانی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے 


  بھارتی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے


 

 

شائقین کرکٹ کی دل دھڑکنیں تیزتر 


میچ سے قبل پاکستان ٹیم کی پریکٹس


اوول کا میدان پاکستان کے لیے کتنا خوش قسمت رہا 


پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں لندن کے کئی گراؤنڈز میں مدمقابل آچکی ہیں لیکن اوول کے تاریخی کرکٹ گراؤنڈ میں دونوں کے درمیان یہ پہلا مقابلہ ہے۔

شاہینوں نے اس گراؤنڈ پر اب تک نو میچز کھیلے ہیں جن میں سے دو جیتے جبکہ سات میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

بھارت کے سورما اب تک اوول میں چودہ میچز کھیل چکے ہیں۔ پانچ جیتے جبکہ آٹھ میں شکست ان کا مقدر ہوئی۔

مجموعی میچز میں پاکستان کا پلڑا بھاری ہے۔ آئی سی سی ایونٹس میں بھارت آگے ہے۔ اب آج کے میچ میں اوول کے میدان میں جو بھی جیتا وہ تاریخ رقم کرجائے گا

ٹورنامنٹ کے سب سے بڑے وکٹ ٹیکر حسن علی سورماﺅں کو دھول چٹانے کےلیے تیار ہیں تو وہیں ان فٹ ہونے والے محمد عامر کی بھی قومی ٹیم میں واپسی کا امکان ہے۔

سرفراز احمد کا کل پریس کانفرنس میں کیا کہنا تھا ؟


یاد رہےکہ کل پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ فائنل میں بھارت کے خلاف جارحانہ کرکٹ کھیلیں گے،اپنی کارکردگی میدان میں دکھائیں گے۔

دوسری جانب قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کا کہناتھا کہ وہ نوجوان کھلاڑیوں کی کارکردگی سے مطمئن ہیں کیونکہ نئے لڑکوں میں ہار کا خوف کم اور جیت کا جنون زیادہ ہوتا ہے۔


چیمپیئنزٹرافی: پاکستان انگلینڈ کوشکست دے کرفائنل میں پہنچ گیا


واضح رہےکہ آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے انگلینڈ کو 8وکٹوں سے شکست دی تھی ۔حسن علی مین آف دی میچ کے حقدار قرار پائےتھے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

Comments

- Advertisement -