تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

ٹریفک جام سے نجات دلانے والی گاڑی تیار

لندن: برطانوی کمپنی نے ٹریفک جام کی مشکلات کو دیکھتے ہوئے ایسی گاڑی تیار کی ہے جو رش میں کھڑی گاڑیوں کے اوپر سے گزر کر  آپ کو جلدی منزل تک پہنچا سکتی ہے۔

دنیا کی بڑھتی ہوئی آبادی کے باعث ٹریفک جام کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے دنیا بھر کے ماہرین عوام کو ٹریفک جام سے نجات دلانے کے لیے مختلف خیالات پیش کرنے کے ساتھ ساتھ کئی ایجادات بھی کررہے ہیں۔

برطانوی کمپنی کی جانب  سے ’’ہم سب‘‘ کے نام سے ایک گاڑی تیار  کی ہے جو ٹریفک جام کے مسئلے سے نجات دلانے کے لیے کارآمد ثابت ہوسکتی ہے، گاڑی میں ہائیڈرولک سسٹم نصب کیا گیا ہے۔

hum-car-gif

جدید سہولیات سے آراستہ ہم سب گاڑی میں ایسا سسٹم نصب کیا گیا ہے کہ ٹریفک جام میں گاڑی پھنسنے پر اگر ڈرائیور وہ بٹن دبائے گا تو گاڑی اوپر کی جانب اٹھ جائے گی اور ڈرائیور اسٹیرنگ سے کنٹرول کرتے ہوئے گاڑی کو ٹریفک جام سے نکال لے گا۔

گاڑی میں ایک بٹن نصب کیا گیا ہے جس کو دباتے ہی اندر لگے پائپ باہر نکل آئیں گے اور گاڑی اوپر کی طرف اٹھ جائے کی جس کے بعد ایک بڑا خلا پیدا ہوگا اور یہی گاڑی کو رش سے نکالنے میں مدد گار ثابت ہوگا۔

انتظامیہ کی جانب سے یہ گاڑی صرف آزمائشی طور پر بنائی ہے تاہم کامیاب تجربے کے بعد اس کے مزید ماڈل بنا کر فروخت کے لیے پیش کیے جائیں گے۔

Comments

- Advertisement -