تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

وزیراعظم شہباز شریف آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے اہم ملاقات کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف اور چیف جسٹس سپریم...

پاکستانی ٹرک پر کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کی تصویر کی دھوم

پشاور : کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کو پاکستانیوں کے دلوں میں ایک خاص مقام حاصل ہیں اور مسلمانوں کے حق میں آواز بلند کرنے کو کافی پسند کیا جارہا ہے ، مسلمانوں کیلئے زبردست اقدامات کرنے والے کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو بھی پاکستانی ٹرک آرٹ کا حصہ بن گئے ہیں۔

1235

تفصیلات کے مطابق پاکستانی ٹرکوں کی خوبصورتی تو دنیا بھر میں مشہور ہے اور اپنے ٹرک آرٹ کی وجہ سے اپنی الگ پہچان رکھتے ہیں، حالیہ دنوں میں ڈونلڈ ٹرمپ کی مسلم ممالک پر پابندی کے اعلان جہاں انکی مسلمانوں سے دشمنی کھل کر سامنے آگئی وہیں کینیڈین وزیر اعظم جسٹن کی مسلمانوں سے محبت بھی کسی سے ڈھکی چھپی بات نہیں ہے۔

j

ایک پاکستانی ٹرک ڈرائیور نے کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کی پوری دنیا سے مخالفت مول لے کر مسلمانوں کیلئے اقدامات کے بعد فیصلہ کیا کہ اب ان کے ٹرکوں پر جسٹن ٹروڈو کی تصاویر بنیں گی۔

ustin-1

اسی محبت کو پاکستانی نے اپنے ٹرک پر پینٹنگ کی صورت میں دکھایا ہے اور اپنے ٹرک پر کینیڈا کے وزیر اعظم کی تصویر بنو اکر اپنی محبت کا اظہار کیا۔

ٹرک ڈرائیور نے کینیڈین وزیراعظم کی تصویر بھی بنوائی اور اس کو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کیا اور پیغام میں لکھا کہ ” ہم اس کی اس لیئے عزت کرتے ہیں کیونکہ یہ ہماری عزت کرتا ہے “۔

اس بات میں کوئی شک نہیں کینیڈین وزیراعظم جسٹس ٹروڈو کو پاکستانیوں کے دلوں میں ایک خاص مقام حاصل ہے۔

خیال رہے کہ کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو پہلے مغربی سیاست دان بن گئے ہیں ، جن کی تصویر پاکستانی ٹرک پر پینٹ کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ مونٹریال میں ہونے والے ایک پروگرام میں جسٹن ٹروڈیو نے ڈانسرز کے ساتھ قدم سے قدم ملائے اور بھنگڑے ڈالے، سفید شیروانی اور پاجامہ میں ملبوس تھے جبکہ بریانی ان کی پسندیدہ ڈش ہے.

Comments

- Advertisement -