تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

کابل، فوجی گاڑی کے قریب خود کش دھماکے میں 13 افراد جاں بحق

کابل : افغان صوبے ہلمند میں خودکش دھماکے میں 13افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جب کہ متعدد زخمی ہیں جنہیں قربی اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے حملہ فوجی گاڑی کے قریب کیا گیا.

تفصیلات کے مطابق افغانستان کے صوبے ہلمند میں خود کش دھماکا ہوا ہے جس میں فوجی اور شہری سمیت 13 افراد ہو گئے ہیں جب کہ درجنوں شدید زخمی ہوگئے ہیں.

افغان میڈیا کے مطابق خودکش حملہ آور نے مصروف شاہراہ پر فوجی گاڑی کے آگے آکر خود کو دھماکے سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں میں افغان فوجیوں کے علاوہ قریب سے گذرنے والے عام شہری بھی نشانہ بنے ہیں.

خود کش دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے فوری طور پر علاقے کو گھیرے میں لے لیا جب کہ ریسکیو ادارے نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا جہاں زخمیوں کو فوری طبی امداد دی جا رہی ہے.

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے چند کی حالت نہایت نازک ہے جنہیں خون کی اشد ضرورت ہے اور زخمیوں کی جانیں بچانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے تاہم ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے.


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -