تازہ ترین

بی جے پی رکن کا ممبئی میں قائد اعظم کی رہائشگاہ کو مسمارکرنے کا مطالبہ

نئی دہلی: بی جے پی رکن منگل پرابھات لودھا بھی پاکستان کیخلاف زہراگلنے لگے اور ممبئی میں قائد اعظم کی رہائشگاہ کو مسمار کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حکمران جماعت کے پاکستان مخالف اقدامات نے سیکولر بھارت کی اصلیت بے نقاب کردی ہے، بی جے پی رکن نے اسمبلی میں بانی پاکستان کی تاریخی رہائش گاہ جناح ہاؤس گرانے کا مطالبہ کردیا۔

بی جے پی کے رکن کا کہنا ہے کہ جناح ہاؤس تقسیم کی علامت ہے، منہدم کر دینا چاہیے ، اس عمارت کو دیکھ کر تقسیم کی یاد آتی ہے، محمد علی جناح کی رہائشگاہ کو گراکر کلچرل سینٹر تعمیر کیا جائے۔

لودھا نے مزید کہا کہ پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ کو اس عمارت کی مینٹی نینس اور دیکھ بھال پر ہزاروں ہندوستانی روپے خرچ کرنے پڑتے ہیں۔

jinanh-a

خیال رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں بھارتی پارلیمنٹ میں دشمن پراپرٹی ایکٹ کی منظوری دی گئی ہے، جس کے بعد  منگل پرساد لودھا نے یہ مطالبہ سامنے آیا ہے، انکا کہنا ہے کہ اس ایکٹ کی منظوری کے بعد جناح ہاؤس بھارتی حکومت کی ملکیت ہے اور اس کو مسمار کرنے کے سوا کوئی راستہ نہیں ۔

واضح رہے کہ قائداعظم نے1930میں ممبئی کے مالابارہلز میں  رہائش  گاہ بنوائی تھی اور پاکستان بننے سے قبل محمد علی جناح اسی عمارت میں رہائش پزیر تھے۔


مزید پڑھیں : بی جے پی مسلمان دشمنی میں اندھی، تاریخی شہر دیوبند کا نام تبدیل کرنے کا مطالبہ


یاد رہے اس سے قبل بھی بی جے پی رکن اسمبلی برجیش سنگھ نے تاریخی دارالعلوم کے حوالے سے مشہور شہر دیوبند کا نام تبدیل کرکے دیوورند رکھنے کا مطالبہ کیا اور دعویٰ کیا  کہ دیوی کی رہائش کی وجہ سے اس کا پرانا نام دیوورند تھا۔

برجیش سنگھ کا کہنا تھا کہ دیوبند ہندوؤں کیلئے ایک مقدس مقام ہے کیونکہ اس کی تاریخ مہابھارت سے وابستہ ہے۔

Comments

- Advertisement -