تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

مزے دار بیف حلیم گھر میں تیار کرنے کا آسان طریقہ

کراچی: حلیم کا شمار مرغوب غذاؤں میں ہوتا ہے اس لیے لوگ اسے بہت پسند کرتے ہیں، محرم الحرام کی 9 اور 10 تاریخ کو مذہبی عقیدت و احترام کے تحت ملک کے مختلف حصوں میں خصوصی طور پر حلیم تیار کی جاتی ہے۔

حلیم چونکہ ذائقے دار ہے اس لیے خوش خوراک افراد اسے بے حد پسند کرتے ہیں، محرم الحرام میں خاص طور پر بیف حلیم نیاز کی نیت سے تیار کیا جاتا ہے جسے لوگوں میں تقسیم کرنے کے لیے مختلف انتظامات اور دعوتوں کا احتتام بھی کیا جاتا ہے۔

اس ڈش کی تیاری اگر گھر میں کی جائے تو یہ اور بھی لذیذ ہوسکتی ہے، آئیے ہم آپ کو گھر میں مزے دار بیف حلیم بنانے کا طریقہ بتاتے ہیں۔

اجزاء

گوشت ایک کلو

گندم 250 گرام

جو 250 گرام

دال مونگ 250 گرام

پیاز ایک کلو

ٹماٹر آدھا کلو

تیل ایک کپ

دہی 150 سے 200 گرام (اگر ٹماٹر استعمال نہیں کرنے تو اس کی مقدار کو دوگنا کردیں)

گرم مصالحہ ثابت 100 گرام

تیز پات (6 عدد)

ادرک لہسن 100 گرام

نمک ، سرخ مرچ، پسا دھنیا ، حلدی حسب ضرورت

دیگر لوازمات کے لیے درج ذیل اشیاء

لیموں

تلی ہوئی پیاز

کٹا ہوا ہرا دھنیہ، پودینہ اور ہری مرچ حسب ضرورت

طریقہ

سب سے پہلے ایک برتن کو صاف کر یں اور پھر اُس میں تیل ڈال کر ہلکی آنچ پر رکھ دیں پھر اُس میں پیاز ڈالیں اور چمچے سے آہستہ آہستہ چلاتے رہیں جیسے ہی پیاز اپنا رنگ چھوڑ کر براؤن کلر کی ہو جائے اُس میں ہلدی، نمک، مرچ، دھنیا ڈال دیں۔

اب اس میں گوشت شامل کریں اور کچھ دیر کے لیے چولہے پر ہی چھوڑ دیں اگر گوشت نہ گلے تو اس میں اور پانی ملا کر گلنے کے لیے چھوڑ دیں، برتن کا پانی خشک ہوتے ہی گوشت کو باہر نکالیں اور اسے چوپر مشین سے گرینڈ کرلیں۔

تمام دالوں اور گندم کو پکانے سے آدھے گھنٹے قبل پانی میں بھگونے کے لیے رک دیں، اب ان تمام اجزا کو علیحدہ علیحدہ برتن میں ابال کر ہلکا سا گرینڈ کریں، بعد ازاں گوشت اور تمام اشیاء کو ایک بڑے برتن میں ڈال کر درمیانی آنچ پر پکنے کے لیے چھوڑ دیں۔

آدھے گھنٹے تک وقفے وقفے سے برتن میں چمچہ چلاتے رہیں اور جیسے ہی حلیم گاڑھا ہوجائے اُسے چولہے سے اتار لیں۔

لیجئے آپ کا مزے دار بیف حلیم تیار ہوگیا اب اسے دیگر لوازمات کے ساتھ تناول فرمائیں۔

نوٹ: چکن حلیم بنانے کے لیے بیف کے بجائے مرغی کا گوشت استعمال کریں اور چولہے پر پکانے کا وقت کم کردیں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -
عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں