تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

مقبوضہ کشمیر : مسلح افراد کا بھارتی فوج کے قافلے پر حملہ ، 3بھارتی فوجی مارے گئے

سری نگر : مقبوضہ کشمیر میں مسلح افراد کے حملے میں تین بھارتی فوجی بھی مارے گئے جبکہ شوپیاں میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے خاتون شہید ہوگئیں۔

مقبوضہ کشمیر کے علاقے شوپیاں میں بھارتی فوج کے قافلے پر نامعلوم افراد کے حملے میں 3 بھارتی فوجیوں سمیت 4 افراد ہلاک جبکہ 4 زخمی ہو گئے ہیں، زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے علاقے شوپیاں میں بھارتی فوجی گشت کررہے تھے کہ نامعلوم افراد نے نشانہ بنایا۔

دوسری جانب مقبوضہ کشمیرمیں قابض بھارتی فوج کے مظالم تھمنے کا نام نہیں لے رہے، نہتے کشمیریوں کی جان لینا بھارتی فورسزکا معمول بن گیا، آزادی کے حصول کے لئے خواتین اورنوجوان بھی جانوں کا نذرانہ پیش کررہے ہیں ، شوپیاں میں بھارتی فورسزکی فائرنگ سے خاتون شہید ہوگئیں۔

خیال رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری تشدد میں اب تک 100 سے زائدکشمیری شہید جبکہ پانچ ہزار سے زیادہ زخمی ہو چکے ہیں۔

واضح رہے کہ 8 جولائی کو حریت پسند برہان وانی کی بھارتی فوج کے ہاتھوں شہادت کے بعد مقبوضہ وادی میں پر امن احتجاج کا سلسلہ شروع ہوا تھا۔

Comments

- Advertisement -