تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

نیویارک: حملہ آور نے ٹرک راہگیروں پر چڑھا دیا، 8 افراد ہلاک

واشنگٹن: امریکی شہر نیویارک کے علاقے مین ہٹن میں ایک شخص نے راہگیروں کو ٹرک تلے کچل ڈالا۔ حادثے میں 8 افراد ہلاک اور ایک درجن سے زائد زخمی ہوگئے، حملہ آور کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

عالمی میڈیا کے مطابق نیویارک کے مصروف علاقے مین ہٹن میں حملہ آور نے ٹرک تلے راہگیروں کو کچل ڈالاجس میں 8 افراد جان سے گئے اور متعدد زخمی ہوگئے۔

نیٹ حملہ آور نے راہگیروں کو روندتے ہوئے اسکول بس کو بھی ٹکر ماری، جس سے 2 بچوں سمیت 4 افراد زخمی ہوئے۔

کمشنر نیویارک کا کہنا تھا کہ 29 سالہ حملہ آور نے ٹرک سے اتر کر فائرنگ بھی کی جواباً پولیس کی جانب سے کی فائرنگ میں حملہ آور کو پیٹ میں گولی مار کر حراست میں لے لیا گیا۔ حملہ آور سے پینٹ بال اور پیلٹ گن برآمد ہوئی ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق حملہ آور کا تعلق ازبکستان سے ہے جو سنہ 2010 میں ہجرت کر کے امریکا آیا جبکہ حملہ آور سیفولو کی گاڑی سے داعش کا جھنڈا بھی ملا ہے۔

میئر نیویارک نے واقعے کو دہشت گردی قرار دیا اور کہا کہ ایسے حملے عوام کے عزم کو کمزور نہیں کرسکتے۔ دوسری جانب گورنر نیویارک کا کہنا تھا کہ اس طرح کے واقعات ہمیں مزید مضبوط بنا رہے ہیں، ہم دہشت گردوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

واقعے کے بعد مین ہٹن میں سیکیورٹی کے انتظامات مزید سخت کردییے گئے ہیں جبکہ شہر بھر میں بھی پولیس کی مزید نفری تعینات کردی گئی ہے۔

خیال رہے کہ سخت سیکیورٹی کے باعث اب دہشت گرد طریقہ واردات تبدیل کر کے گزشتہ چند ماہ سے سے امریکا اور برطانیہ سمیت دیگر ممالک کے بڑے اور مصروف شہروں میں تیز رفتار گاڑیوں کے ذریعے لوگوں کو کچل کر اپنے مذموم مقاصد پورے کر رہے ہیں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -