تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

شریف خاندان کو فوری گرفتارکیا جائے، آصف زرداری کا مطالبہ

کراچی: آصف زرداری نے کہا ہے کہ کرپشن کے سنگین مقدمات پر شریف خاندان کو فوری گرفتار کیا جائے، ان کا احتساب وی وی آئی پی طریقے سے کیا جارہا ہے، ہم نے نواز شریف کی جانب سے مفاہمت کے خفیہ پیغامات کو مسترد کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئر پرسن اور سابق صدر آصف علی زرداری نے مطالبہ کیا ہے کہ بدعنوانی کے مقدمات میں ملوث شریف خاندان کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے، جس طرح ہمارا احتساب ہوا ان کا بھی احتساب کیا جائے۔

شریف خاندان کا احتساب بھی ہمارے جیسا کیا جائے

اس حوالے سے اے آر وائی نیوز کے نمائندہ کراچی ارباب چانڈیو نے بتایا ہے کہ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کا کہنا ہے کہ نیب کو بتانا چاہتے ہیں کہ جس طرح ہمارا احتساب ہوا اسی طرح شریف خاندان کا بھی احتساب کیا جائے اور انہیں بدعنوانی کے مقدمات میں گرفتار کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ وی وی آئی پی پروٹوکول کے ساتھ شریف خاندان کا احتساب نہیں ہوسکتا، مساوات قائم کی جائے، ہمیں عدالتوں سے ضمانت نہیں ملی جب کہ شریف خاندان کو مسلسل ضمانتیں مل رہی ہیں۔

گاڈ فادر لندن میں بیٹھ کر ہمیں مفاہمت کےخفیہ پیغامات بھیجتا ہے

آصف زرداری کامزید کہنا تھا کہ گاڈ فادر لندن میں بیٹھ کر ہمیں مفاہمت کےخفیہ پیغامات بھیجتا ہے لیکن ہم نے نوازشریف کے مفاہمت کے تمام پیغامات مسترد کردئیے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہم نے سیف الرحمان کے احتساب بیورو کا بھی احتساب برداشت کیا، جب تک برابری کی بنیاد پراحتساب نہیں ہوگا ہم نہیں مانیں گے،

ان کا کہنا تھا کہ شریف فیملی کا فرد ہو توایک دن میں ضمانت ہوجاتی ہے، ہمارے لوگوں کی اڑھائی سال بعد ضمانت ہوتی ہے یہ کیسا احتساب ہے، ہمیں پہلے گرفتار کرکے جیل بھیجا جاتا اور پھر کیس ڈھونڈےجاتے تھے،
شریف خاندان کےخلاف توسپریم کورٹ کےحکم پرمقدمات بنے، مقدمات کےباوجود شریف خاندان دندناتا پھر رہاہے۔

نوے کی دہائی میں شریف خاندان فرعون بناہواتھا

سابق صدر کا کہنا تھا کہ ہمارےلوگوں کوجھوٹے مقدمات میں پھنسا کرجیلوں میں بھیجاگیا، 90 کی دہائی میں شریف خاندان فرعون بناہواتھا، قوم سے کہتا ہوں کہ سسلین مافیا کے بارے میں ضرور پڑھیں کہ وہ کیا کرتاتھا، سسلین مافیا صرف پاورگیم ہی نہیں کرتا تھا بلکہ غلط کام کرتاتھا، ڈرہے کہیں نوازشریف اوران کےساتھی بھی اسی طرح کے کام نہ کررہے ہوں، اگرانہوں نے ایسا کیاتو پیپلز پارٹی سیسہ پلائی دیواربن جائے گی۔


مزید پڑھیں: اگلی حکومت پیپلزپارٹی کی ہوگی، آصف زرداری کا دعویٰ


آصف زرداری نے کہا کہ شریف برادران متضاد بیانات کے ذریعےقوم کو گمراہ کررہےہیں، دونوں بھائی ایک دوسرے کی وارداتوں کے ہزاروں رازجانتے ہیں، مغل بادشاہ کوپتہ ہوناچاہیے کہ قوم ان کے چنگل سےآزادی چاہتی ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

 

Comments

- Advertisement -