اشتہار

بھٹو کے 73 کےآئین کو اپنے دورِ صدارت میں مکمل کیا، آصف زرداری

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہم نے جہاں ملک کوچھوڑا تھا وہیں کھڑا ہے بلکہ میاں صاحب نےملک کی حالت اور بگاڑ دی ہے.

سابق صدر اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین کے سربراہ آصف زرداری نے اپنے ایک خصوصی بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کو جس ڈگر پر چھوڑا تھا اس کا مطالعہ کیا جا سکتا ہے، میاں صاحب نے ایسی حالت کردی ہے کہ یہاں کوئی محفوظ نہیں ہے.

سابق صدرآصف علی زرداری  نے کہا کہ بھٹو کے 1973 کا آئین ہم نے مکمل کیا اور صوبوں کو خود مختار کیا، قوم کوبہت سے سوالوں کے جواب کا انتظار تھا اور اب بھی  عوام کو کئی سوالات پر حکومت کے جوابات کا انتظار ہے.

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ ہمارے دورمیں برآمدات کی صورت حال بہترین تھی جب کہ ماضی کے اور آج کے پاکستان کا موازنہ کرلیں آپ کواندازہ ہوجائے گا.

آصف زرداری نے کہا کہ چین کےساتھ سرمایہ کاری پیپلزپارٹی کا تحفہ ہے اسی طرح صوبوں کو اختیارات کا معاملہ ہو یا فاٹا اصلاحات ہوں یہ سب ہمارا ہی کارنامہ ہے.

انہوں نے وزیراعظم نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب آپ کو قوم کے سوالوں کا جواب دینا ہوگا، میں جمہوری آدمی ہوں اور جیل بھی کاٹی ہے اس لیے جمہوریت کی قدر مجھ سے زیادہ کسی اورکونہیں ہوسکتی ہے.

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں