تازہ ترین

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

پاراچنار: آرمی چیف کا مظاہرین پر فائرنگ کی تحقیقات کا حکم، کمانڈنٹ ایف سی تبدیل

پارا چنار: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ پارا چنار پہنچ گئے جہاں انہوں ںے دھرنا دینے والے قبائل کے عمائدین سے ملاقات کی بعدازاں قبائل نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا، آرمی چیف نے مظاہرین پر فائرنگ کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کمانڈنٹ ایف سی کو تبدیل کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف نے قبائلی عمائدین سے ملاقات میں کہا ہے کہ ہر پاکستانی ہمارا بھائی اور یکساں حقوق کا حامل ہے، ہر پاکستانی میرے لیے برابر ہے چاہیے وہ غیر مسلم ہی کیوں نہ ہوں۔

فائرنگ کی تحقیقات جاری، کمانڈنٹ  تبدیل

آرمی چیف نے کہا کہ ایف سی کی جانب سے مظاہرین پر فائرنگ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی، ایف سی کمانڈنٹ کو تبدیل کر دیا گیا ہے، اس فائرنگ میں ہلاک ہونے والے 4 افراد اور دیگر زخمیوں کو ایف سی کی جانب سے علیحدہ معاوضہ دیا جائے گا۔

پارا چنار پاکستان کا حصہ، یہاں کا ہر فرد پاکستانی

آرمی چیف نے قبائلی عمائدین سے کہا کہ پارچنار پاکستان کا حصہ ہے، یہاں رینے والا ہر فرد دیگر پاکستانیوں کی طرح اہم اور عزیز ہے، ملک میں بسنے والے تمام پاکستانی ہمارے بھائی اور ہماری طاقت ہیں۔

پارا چنار دھماکوں میں دشمن ملکوں کے ملوث ہونے کے واضح ثبوت ہیں

جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاک فوج پاکستان کے چپے چپے کی حفاظت یقینی بنائے گی، قوم کو تقسیم کرنے کی دشمن کی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے، پارا چنار واقعے میں دشمن ملکوں کے ملوث ہونے کے واضح ثبوت موجود ہیں۔

ویڈیو دیکھیں

پارا چنار کے ایف سی کمانڈنٹ کو تبدیل کردیا گیا

آرمی چیف نے کہا کہ دھماکے کے بعد مشتعل مظاہرین پر ایف سی اہلکاروں کی فائرنگ کی تحقیقات جاری ہیں، واقعے میں ملوث افراد کو نہیں چھوڑا جائے گا، پارا چنار کے ایف سی کمانڈنٹ کو ہٹا دیا گیا ہے۔

 آرمی اسکول کو کیڈیٹ کالج کا درجہ،کیمرے نصب ہوں گے

انہوں نے کہا کہ ایف سی کی فائرنگ سے شہید ہونے والے 4 شہدا اور زخمیوں کو معاوضہ ادا کردیا گیا  ہے، آرمی پبلک اسکول پارہ چنار کو جلد کیڈٹ کالج کا درجہ دیا جائے گا، پاراچنارسول اسپتال کو بھی اپ گریڈ کیا جائےگا جبکہ سیف سٹی پروجیکٹ کےتحت سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائیں گے۔

داعش پاک افغان سرحد کے ساتھ  قدم جمارہی ہے، بارڈر پر باڑ لگائی جارہی ہے

آرمی چیف نے خدشہ ظاہر کیا کہ پاک افغان سرحد کے ساتھ داعش قدم جمارہی ہے، شدت پسندوں کے حملوں سے عوام کو بچانے کے لیے پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کا کام جاری ہے۔

فوج کے ساتھ ہیں، دشمن کو گھسنے نہیں دیں گے، قبائل

اس موقع پر قبائلی عمائدین نے آرمی چیف کو یقین دہانی کروائی کہ وہ اپنے علاقے میں کسی بھی صورت دہشت گردوں کو داخل نہیں ہونے دیں گے اور امن و امان کے لیے مقامی افراد سیکیورٹی فورسز سے تعاون کرتے رہیں گے۔

قبائلی عمائدین نے آرمی چیف سے ملاقات میں کہاکہ بہادر افواج کی قر بانیوں کی قدر کر تے ہیں اورپاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑ ے ہیں۔

دھرنا آٹھویں روز ختم کرنے کا اعلان

آرمی چیف سے ملاقات کے بعد قبائلی عمائدین نے پارا چنار میں 8 روز سے جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

قبل ازیں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ دہشت گردی کی لعنت کو متحد ہوکر شکست دینی ہے، ہم کسی بھی فرقے سے بالاتر ہیں۔

خیال رہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ آج صبح پاراچنار پہنچے تھے جہاں انہیں سیکیورٹی صورت حال پر بریفنگ بھی دی گئی۔

پارا چنار متاثرین سے اظہار یکجہتی کے لیے مختلف شہروں میں احتجاج ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا۔


پاراچنارا دھماکہ: وزیراعظم سمیت سیاسی رہنماؤں کی شدید مذمت


یاد رہےکہ گزشتہ روز وزیراعظم محمد نواز شریف نے پارا چنار دھماکوں کے شہداء کے ورثا کےلیے 10 لاکھ روپے فی کس اور زخمیوں کےلیے پانچ لاکھ روپے فی کس امداد کا اعلان کیا تھا۔


پاکستان پارہ چنار دھماکے: جاں‌ بحق افراد 70 ہوگئے


واضح رہے کہ پارا چنار میں 23 جون کے روز یکے بعد دیگرے 2 دھماکے ہوئے تھے جس میں تقریباً  70 افراد شہید جبکہ درجنوں افراد زخمی ہوگئے تھے۔


اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

Comments

- Advertisement -