تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

پاکستان نے دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں ختم کردیں، آرمی چیف

دو شنبہ: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ تاجکستان کے تین روزہ دورہ پردوشنبہ پہنچ گئے، آرمی چیف نے چار ملکی انسداد دہشتگردی تعاون میکینزم فورم کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کی، آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردوں کی پناہ گاہیں ختم کر دیں ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ جو ان دنوں تاجکستان کے دورے پر ہیں نے دو شنبے میں چار ملکی انسداد دہشت گردی فورم میں پاکستان کی نمائندگی کی۔

پاکستان چین، تاجکستان، افغانستان کی عسکری قیادت کے اجلاس میں شریک عسکری قیادت نے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے مل کر کوششیں کرنے کی ضرورت پر زور دیا، اس موقع پر آپس کے تعاون سے متعلق میکینزم کے خدوخال وضع کیے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان دہشت گردی کے خاتمے کیلئے بھرپور انداز میں کوشاں ہے، دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں اور ٹھکانے ختم کر دیئے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مؤثربورڈ مینجمنٹ دہشت گردی ختم کرنے میں مدد گار ثابت ہوگا، آرمی چیف کا مزید کہنا تھا کہ انفارمیشن شیئرنگ سے دہشت گردی کےخاتمے میں مدد ملے گی۔


مزید پڑھیں: آرمی چیف قمر باجوہ سرکاری دورے پر تاجکستان پہنچ گئے


آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان اپنی سرحدوں پرباڑ لگانے سمیت بارڈر پر ٹھوس سیکیورٹی اقدامات کر چکا ہے، پاکستان افغانستان میں امن واستحکام کیلئے ہرممکن تعاون جاری رکھے گا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔ 

Comments

- Advertisement -