تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

صوابی میں آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، کیپٹن اور فوجی اہلکار شہید، نماز جنازہ ادا

صوابی : خیبرپختونخوا کےڈسٹرکٹ صوابی میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں فائرنگ کے تبادلے میں کیپٹن اور ایک فوجی اہلکار شہید جبکہ جوابی کارروائی میں 5 دہشت گرد مارے گئے، شہدا کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔

تفصیلات کےمطابق خیبرپختونخوا کے علاقے صوابی میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں پاک فوج کے کیپٹن جنید اور سپاہی امجد نے جام شہادت نوش کیا جبکہ فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

پاک فوج کے کیپٹن جنید اور سپاہی امجد کی نماز جنازہ میں کورکمانڈر پشاور اور سول و عسکری حکام نے شرکت کی۔ اس سےقبل پاکستان میں وفاق کے زیرانتظام قبائلی علاقے مہمند ایجنسی کے پانچ شہدا نائیک ثنا اللہ، نائیک صفدر، سپاہی الطاف، سپاہی انوار، سپاہی نیک محمد کی نماز جنازہ بھی پشاور گیریژن میں ادا کی گئی۔

سپاہی نیک محمد کی نماز جنازہ ان کے آبائی علاقے عمر کوٹ میں ادا کی گئی، صدر پاکستان، آرمی چیف اور جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی کی جانب سے پھول چڑھائے گئے، شہید کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔


شہید کیپٹن جنیداور سپاہی امجد کی نمازجنازہ… by arynews

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شہید نیک محمد کے والد کا کہنا تھا کہ وہ دوسرے ملک کی سلامتی کی خاطر دوسرے بیٹوں کو بھی وطن پر قربان کرنے کیلئے تیار ہیں، شہید کے عزیز و اقارب اور اہل محلہ کا کہنا تھا کہ ہمیں نیک محمد کی شہادت پر فخر ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کےمطابق صوابی میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے کیا جانے والا آپریشن انٹیلی جنس کی بنیاد پر کیا گیا۔

پاک فوج کےسربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ شہدا کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کو ختم کرکے دم لیا جائے گا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجودہ نے کہا کہ دہشت گردوں کو ان کے برپا کردہ فساد کا حساب دینا ہوگا۔

مزید پڑھیں:مہمند ایجنسی: پاکستانی چیک پوسٹوں پرحملہ‘ 5اہلکار شہید‘ 10دہشت گردہلاک

خیال رہےکہ اس سےقبل اتوار اور پیر کی درمیانی شب پاکستان میں وفاق کے زیرانتظام قبائلی علاقے مہمند ایجنسی میں افغانستان سے دہشت گردوں کے3پاکستانی چیک پوسٹوں پرحملےمیں 5اہلکار شہید جبکہ 10دہشت گرد مارے گئےتھے۔

مزید پڑھیں:آرمی چیف کا حملہ آوروں کا بھر پور مقابلہ کرنے پر خراج تحسین

یاد رہےکہ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نےگزشتہ روزمہمند ایجنسی میں دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے پر پاک فوج کے جوانوں اور شہیدوں کو زبردست انداز میں خراج تحسین پیش کیاتھا۔

مزید پڑھیں:پاکستان کےدشمنوں کو ختم کردیاجائےگا‘ وزیراعظم نوازشریف

واضح رہےکہ وزیراعظم پاکستان کا کہناتھاکہ اگردہشت گرد سمجھتے ہیں کہ وہ ہماری قوم کےعزم کو کمزورکرسکتے ہیں تو یہ ان کی غلط فہمی ہوگی۔

Comments

- Advertisement -