site
stats
انٹرٹینمںٹ

ارجن نے سری دیوی کو والدہ ماننے سے انکار کردیا

ممبئی: بالی ووڈ اداکار ارجن کپور نے لیجنڈری اداکارہ سری بیوی کو سوتیلی ماں ماننے سے انکار کرتے ہوئے اُن سے کسی بھی قسم کے رشتے سے لاتعلقی کا اعلان کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ارجن کپور سے اُن کی نئی فلم ’’ہاف گرل فرینڈ‘‘ کی پرموشن کے دوران صحافی نے سری دیوی سے رشتے کے حوالے سے سوال کیا تو ارجن کپور غصہ ہوگئے۔

بھارتی اداکار نے جواب دیا کہا میری سری دیوی یا اُن کی بیٹیوں جھانوی اور خوشی سے کم ہی ملاقات ہوئی اور نہ ہی کبھی ہم نے ایک ساتھ وقت بھی نہیں گزارا لہذا ہمارے درمیان کسی بھی رشتے کو نہ جوڑا جائے۔

یاد رہے ارجن کپور کی فلم ’’ہاف گرل فرینڈ‘‘ سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کردی گئی جس میں ان کے مدمقابل اداکارہ شردھا کپور نے مرکزی کردار کیا ہے۔

واضح رہے بالی ووڈ فلم ساز بونی کپور  کے بیٹے ارجن کپور  اُن کی پہلی اہلیہ مونا شو کے بڑے بیٹے ہیں، بونی کپور نے 1996 میں پہلی اہلیہ کو طلاق دے کر سری دیوی سے شادی کرلی تھی جس کے بعد سے ارجن کپور کا سوتیلی والدہ کے ساتھ کبھی بھی رویہ ٹھیک نہیں رہا۔

پڑھیں: ’’ فرحان سعید کا گانا ہاف گرل فرینڈ میں شامل ‘‘

کپور خاندان کے چشم و چراغ ارجن نے اب کھل کر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے دوسری والدہ (سری دیوی) اور اُن کی بیٹیوں سے لاتعلقی کا اعلان کردیا۔

Print Friendly
Please follow and like us:

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ [email protected] اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top