تازہ ترین

اسرائیل متعصب اورنسل پرست ریاست ہے، اقوام متحدہ

جینیوا : اقوام متحدہ نے اسرائیل کو متعصب اورنسل پرست ریاست قرار دے دیا، یہ فیصلہ ای ایس سی ڈبلیو اے کے 18رکن ممالک کی درخواست پر رپورٹ میں کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے معاشی وسماجی کمیشن برائے مغربی ایشیاء نے ای ایس سی ڈبلیو اے کے 18رکن ممالک کی درخواست پر رپورٹ تیار کرتے ہوئے اسرائیل کو نسل پرست ریاست قرار دے دیا گیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی حکومت فلسطینی اقلیتوں کو دباتی اوران پرظلم کرتی ہے، اسرائیل بنیادی انسانی حقوق کی خلاف وزیوں کا مرتکب قرار پایا ہے۔

رپورٹ کے مطابق فلسطینی شہریوں کو یہودی نہ ہونے پر اسرائیلی فوج کی جانب سے مظالم کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

دوسری جانب ای سی ایل ڈبلیو کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ریما خلاف نے رپورٹ کے اجراء کی منعقد ہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل ایک متعصب ذہنیت کا ملک ہے۔ اسرائیل نسل پرستی کو فروغ دیتے ہوئے فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہا ہے۔

Comments

- Advertisement -