تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

معروف قوال امجد صابری قاتلانہ حملے میں جاں بحق

کراچی : لیاقت آباد نمبر 10 کے قریب معروف قوال امجد صابری قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق لیاقت آباد نمبر 10 کے قریب معروف قوال امجد صابری کی گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، پولیس حکام کے مطابق نامعلوم افراد کی فائرنگ سے معروف قوال اسپتال منتقل ہونے سے قبل جاں بحق ہوگئے ہیں۔

Amjad1

پولیس حکام نے یہ شک ظاہر کیا ہے کہ امجد صابری کو باقاعدہ ریکی کے بعد نشانہ بنایا گیا ہے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق معروف قوال کے سر اور سینے پر تین گولیاں ماری گئیں جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگئے۔

ایس ایس پی ایسٹ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ امجد صابری کریم آباد سے لیاقت آباد 10 نمبر کی جانب جارہے تھے کہ انڈر بائی پاس کے قریب دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ کردی گئی۔

Amjad6

ابتدائی طور پر معلوم ہوا ہے کہ 4 موٹر سائیکلوں پر سوار 8 نامعلوم حملہ آوروں نے امجد صابری کی گاڑی کو نشانہ بنایا، حادثے کے وقت امجد صابری کے بھائی اور ڈرائیور موجود تھے تاہم دونوں معمولی زخمی ہیں۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھاری نفری نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کرلیے ہیں اور سڑک کو ٹریفک کی روانی کے لیے بند کردیا گیا ہے، اسپتال انتظامیہ کے مطابق امجد صابری اسپتال لانے سے قبل ہی دم توڑ گئے تھے۔

Amjad5

 


تدفین


عالمی شہرت یاقتہ قوال امجد صابری کی ٹارگٹ کلنگ کی خبر ان کے گھر پہنچی تو کہرام مچ گیا، امجد صابری کی تدفین کل بعد نماز ظہر پاپوش نگر قبرستان میں کی جائے گی۔

 


قاتلوں کی فوری گرفتاری کا حکم


وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ نے قاتلانہ حملے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے آئی جی سندھ سے رپورٹ طلب کر تے ہوئے متعلقہ ایس ایچ او اور ڈی ایس پی کو برطرف کردیا ہے اور متعلقہ تھانے کو پولیس کی پیٹرولنگ بنانے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ نے قاتلوں کو فلور گرفتار کرنے کا حکم بھی جاری کردیا۔

گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے ڈائریکٹر جنرل سندھ رینجرز میجر جنرل بلال اکبر اور انسپکٹر جنرل آف سندھ پولیس اے ڈی خواجہ سے علیحدہ علیحدہ ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے ۔

گورنر سندھ نے معروف قوال امجد صابری کی شہادت میں ملوث عناصر کو ہر صورت گرفتار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ معروف قوال کی شہادت شہر کا امن خراب کرنے کی گہری سازش ہے جس میں ملوث عناصر کو کسی صورت بھی برداشت نہیں کیا جاسکتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ فوج ، رینجرز اور پولیس سمیت دیگر قانون نا فذ کرنے والے اداروں نے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ دیکر شہر میں امن و امان کے قیام کو ممکن بنایا جسے چند مٹھی بھر مخصوص ذہنیت کے حامل عناصر خراب کرنا چاہتے ہیں لیکن حکومت عوام کے تعاون سے ان سازشی عناصر کو کا میاب نہیں ہونے دیگی ۔

دوسری جانب وزیرداخلہ سندھ سہیل انور سیال نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’امجد صابری کی ٹارگٹ کلنگ افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہر میں امن و امان کے حوالے سے کل ایک اہم اجلاس طلب کیا ہے‘‘۔

تاہم پولیس نے تفتیش شروع کرکے کئی مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے، ڈی آئی جی سیٹرل نے بتایاکہ امجد صابری کوشریف آباد پل کےقریب ٹارگٹ کیاگیا، ٹارگٹ کلنگ میں تیس بورکااسلحہ استعمال ہوا۔

وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار نے بھی ڈی جی رینجرز کو فون کرکے معاملے کی رپورٹ طلب کی، دوسری جانب رینجرزنے لیاقت آباد اور اطراف کا محاصرہ کرکے لوگوں سے پوچھ گچھ کی۔

 


شان رمضان کی فضاء سوگوار


امجد صابری اے آروائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کی نشریات کاحصہ رہے، ان کے انتقال کی خبر سن کراےآر وائی ڈیجیٹل کےپروگرام شان رمضان کاسیٹ غم میں ڈوب گیا۔

waseem1

امجدصابری کےبچھڑنےپرہرآنکھ آشکبار ہوگئی، اےآر وائی ڈیجیٹل کےپروگرام شان رمضان کاسیٹ غم میں ڈوب گیااندوہناک خبرسنتے ہی سب کی آنکھیں نم ہوگئیں شان رمضان کےمیزبا ن جنیدجمشیدنے ان کے لئےدعا کرائی۔

waseem3

وسیم بادامی نےکہا امجد صابری تمام مسالک میں اتحاد کی علامت تھے، امجدصابری کےشان رمضان میں پڑھےگئےکلام سنائےگئےتو ہرآنکھ نم ہوگئی۔

1

 


سیاسی جماعتوں ، رہنماوں کی مذمت


پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں دہشتگردوں کے حملے میں مشہور قوال امجد صابری کے قتل پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ واقعہ ریاستی اور حکومتی رٹ اور امن امان کے لیے کھلا چیلینج ہے۔

نامزد میئر کراچی وسیم اختر نے اے آر وائی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’ کراچی کے عوام سے حقائق کب تک چھپائے جائیں گے، حکومت اور ادارے عوام کو صیح حقائق سے آگاہ کریں‘‘۔

تحریک انصاف کے رہنماء عمران اسماعیل نے اے آر وائی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’ کراچی آپریشن کے نام پر مذاق کا سلسلہ بند کیا جائے، کراچی کی عوام کو دہشت گردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے، کہاں ہیں رینجرز، پولیس اور حکومت‘‘ ؟

ایم کیو ایم کے سنیئر رہنماء ڈاکٹر فاروق ستار نے قومی اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’ امجد صابری بہت بڑا اثاثہ تھے وہ آج ہم سے چھین لیا گیا ہے‘‘۔

ایم کیو ایم کی جانب سے امجد صابری کی شہادت پر تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے، دورانِ سوگ تمام سیاسی و تنظیمی سرگرم معطل رہیں گی۔

مجلس وحدت المسلمین امجد صابری کے قتل کے خلاف لاہور پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کررہی ہے

 


معروف شخصیات کی مذمت


دہشتگردوں نے معروف قوال امجد صابری کو ہمیشہ کی نیند سلا دیا، فنون لطیفہ سے تعلق رکھنے والے افراد کیلئے یہ خبر کسی قیامت سے کم نہیں۔

اپنی آواز سے سحر طاری کرنے والا سب کو روتا چھوڑ گیا،امجد صابری کی موت پر پاکستان کے نامور فنکاروں کی آنکھیں بھی اشکبار ہیں، مشہور گلوکار راحت فتح علی خان نے کہا حضور ﷺ کی مدح سرائی کرنے والے کے قتل پر ان کا دل رو رہا ہے۔

امجد صابری کی موت پر لیجنڈری کامیڈین عمر شریف جذبات پر قابو نہ رکھ سکے،انہوں نے روتے ہوئے کہا کہ کب تک اس طرح لاشیں اٹھاتے رہیں گے معروف اداکار جاوید شیخ اور بہروز سبزواری بھی مشہور قوال کے بچھڑنے پر دل گرفتہ ہیں۔

معروف اداکار عدنان صدیقی نےکہا اب فنون لطیفہ سے تعلق رکھنے والے بھی محفوظ نہیں رہے ، مشہور قوال کا اس طرح بچھڑ جانا پوری قوم کیلئے صدمے کا باعث ہے ، ان کے چاہنے والے پرنم آنکھوں سے سوال کرتے ہیں کہ امجد صابری کا کیا قصور تھا؟


ٹوئٹر پر مذمت


اپنی آواز سے سحر طاری کرنے والا سب کو روتا چھوڑ گیا،امجد صابری کی موت پر پاکستان کے نامور فنکاروں کی آنکھیں بھی اشکبار ہیں۔

 

Comments

- Advertisement -