تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

اڑنے والی ٹیکسی ، موٹرسائیکل کے بعد اب سوٹ بھی تیار

اڑنے والی ٹیکسی ، موٹرسائیکل کے بعد اب ایسا لباس بھی تیار ہوگیا ہے جسے پہن پر آپ فضاء میں اڑھ سکتے ہیں۔

رچرڈ براؤمنگ نامی شخص نے گریوٹی (کشش ثقل) کو سمجھنے کے بعد ایک ایسا سوٹ بنانے کا ارادہ کیا جو انسان کو فضاء میں اڑانے کی صلاحیت رکھتا ہو۔

فضاء میں انسان کے اڑنے کے مناظر پرانے اور جدید دور کی فلموں ، ڈراموں میں نظر آتے تھے تاہم آج کی سائنسی دنیا میں پرانے قصے اور کہانیاں سچ ثابت ہوتی نظر آرہی ہیں۔

پڑھیں: دبئی پولیس کا ڈرون یا فلائنگ بائیک کا کامیاب تجربہ

گریوٹی نامی کمپنی کے مالک رچرڈ براؤمنگ نے ’باڈی کنٹرول جیٹ پاور ‘ نامی سوٹ تیار کیا جس کو پہن کر کوئی بھی شخص ہوا میں اڑ سکتا ہے۔ اس سوٹ میں چار اضافی باز، خصوصی جوتے اور طاقت ور شامل کیے گئے ہیں جو اڑنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔

لباس کا تجربہ سب سے پہلے رچرڈ براؤمنگ سے خود کیا اور وہ اسے پہن کر ہوا میں 153 میل فی گھنٹہ کی رفتار اڑتے رہے، منفرد ریکارڈ قائم کرنے پر  اُن کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا کی پہلی فضائی ٹیکسی کی آزمائشی پرواز

اس سوٹ کی فروخت کے حوالے سے کوئی اطلاعات سامنے نہیں آسکیں کہ آیا کہ یہ عام صارفین کو فروخت کیا جائے گا یا صرف مخصوص کمپنیاں ہی اس کو خریدنے کی مجاز ہوں گی۔

ویڈیو دیکھیں


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -