site
stats
پاکستان

دہشت گردوں کے ٹھکانے تباہ کرکے حکومتی عملداری قائم کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں، احسن اقبال

اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ 4 سال میں دہشت گردی کے خلاف ترجیحی کارروائیاں کی گئی ہیں جس کے دوران ہزاروں پاکستانی سپاہیوں اور عوام نے اپنی جانیں قربان کیں.

وہ میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ سے دہشت گردی کے خاتمے کی پالیسی پرگامزن رہا ہے اور اس دوران دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہزاروں قیمتی جانیں قربان کرچکے ہیں.

انہوں نے کہا کہ افغانستان سے اغواء کیے گئے غیر ملکی خاندان کو پاکستانی فوج نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بازیاب کرایا اور اس اہم کامیابی کے پیچھے وزارت داخلہ اور سیکیورٹی اداروں کا اہم کردار تھا جنہوں انٹیلی جنس شیئرنگ کو کامیاب آپریشن میں تبدیل کیا.

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ دہشت گردی کا خاتمہ ہماری ترقی اور اقتصادی ایجنڈے کے لیے لازم ہے جس کے لیے ہم امریکا اور دوسری عالمی قوتوں سے مل کردہشت گردی کا خاتمہ چاہتے ہیں.

انہوں نے کہا کہ حکومت کی مثبت پالیسیوں اور سیکیورٹی اداروں کی مردانہ وار کارروائیوں کی بدولت اب قبائلی علاقوں میں حکومتی عملداری بحال ہوچکی ہے جس کا ایک ثبوت غیر ملکی کا خاندان کا افغانستان سے کرم ایجنسی میں داخل ہوتے ہوئے بازیاب ہوجانا ہے.


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2017 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top