اشتہار

سی پیک کو دیکھ کر پتہ لگتا ہے کون ہمارے ساتھ مخلص ہے، احسن اقبال

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے چین کے ساتھ سی پیک منصوبہ ایک عالمی ریکارڈ ہے سی پیک کو دیکھ کر پتہ لگتا ہے کون ہمارے ساتھ مخلص ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں سی پیک سے متعلق کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ مشکل وقت میں بہترین دوست کاپتہ چلتاہے، دنیا نے کہنا شروع کردیا تھا پاکستان پتھر کے دور میں واپس جارہا ہے، پاکستان رواں سال 6 فیصد گروتھ ریٹ حاصل کرلے گا۔

احسن اقبال نے کہا کہ معاشی ترقی میں پاکستان آنےوالےدورمیں اہم کرداراداکریگا، دنیاکی 52 فیصدتجارت یہاں سےہوتی ہے، سی پیک کا حصہ ہونے سے پاکستان بھرپورفائدہ اٹھا سکتا ہے۔

- Advertisement -

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پاکستان مستقبل میں ٹریڈ کامرس اینڈاکنامکس کا حب بن سکتا ہے، چین کے ساتھ سی پیک منصوبہ عالمی ریکارڈ ہے، سی پیک کی وجہ سےہمیں کاروبار کےبہت سےمواقع ملیں گے، سی پیک کو دیکھ پر پتہ چلتا ہے کون ہمارے ساتھ مخلص ہے۔


مزید پڑھیں :  اقتصادی ترقی کےلیےانسانی وسائل پرتوجہ دینا ہوگی‘ احسن اقبال


انھوں نے کہا کہ آج ہم پاکستان کےمختلف حالات دیکھ رہے ہیں ، دنیا تیزی سےترقی کر رہی ہمیں بھی ساتھ چلنے کی ضرورت ہے، چین اپنی صنعتوں کومنتقل کررہاہے25ملین نوکریاں ملیں گی، پاکستانی تاجروں کوچین کیساتھ مشترکہ منصوبوں پرغورکرناہوگا، سی پیک کے دوسرے مرحلے میں پاکستانی حقیقی صنعتی ملک بنے گا۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ 2030تک وسطی ایشیاکو بھی سی پیک میں شامل کیا جائیگا، امریکااوریورپ کی ذمہ داری ہے، پاکستان سے مل کر کام کریں، پاکستان نے 35لاکھ افغان شہریوں کا بوجھ برداشت کیاہواہے، فائیوجی ٹیکنالوجی جب بھی متعارف ہوئی دوسراملک پاکستان ہوگا۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ کراچی کے کھیل کےمیدان آبادہورہےہیں، یہ2013 کا پاکستان نہیں2018کاہے، ترقی کےدشمن پاکستان میں سیاسی عدم استحکام چاہتےہیں۔

کراچی کی صورتحال کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ بجلی بحران اوردہشتگردی کی کمرتوڑدی گئی ہے، کراچی میں بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ ختم کر دی گئی ہے،کراچی میں جرائم کےخاتمےکیلئےبھرپورکوششیں جاری ہیں، جرائم میں حصہ لینےوالوں کیخلاف قانون کےمطابق کارروائی ہوگی۔

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ کوئی بھی حکومت ملک میں مفت بجلی نہیں دے سکتی، جس علاقےمیں بجلی چوری ہوتی ہےوہاں لوڈشیڈنگ ہوتی ہے، کےالیکٹرک بجلی چوری روکنےکیلئےمزیداقدامات کرے۔


مزید پڑھیں:  2025تک پاکستان دنیاکی20بڑی معیشتوں میں شامل ہوگا، احسن اقبال


ایم کیو ایم پاکستان سے متعلق احسن اقبال نے کہا کہ ایم کیوایم پاکستان جمہوری جماعت ہے پابندی نہیں عائد کی جاسکتی،ایم کیوایم لندن کیخلاف ثبوت ہیں کارروائی کررہےہیں ، اسحاق ڈار سے سیاسی انتقام لیاجارہاہے۔

انکا مزید کہا کہ کراچی میں5فیصدبلاکس کی تصدیق نہ کرانے کا الزام درست نہیں، فاٹا اصلاحات کا کریڈٹ بھی وفاقی حکومت کوجاتا ہے، جب حقوق دینے جارہے ہیں تو کچھ لوگ کریڈٹ لینے جارہے ہیں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئرکریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں