تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

افغان حکومت نے واٹس ایپ پر پابندی عائد کردی

کابل: افغان حکومت نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ملک بھر میں واٹس ایپ کے استعمال پر پابندی عائد کردی۔

افغان میڈیا کے مطابق ٹیلی کام اتھارٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر نے پابندی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ طالبان اور شدت پسند گروپس آپسی رابطوں کے لیے واٹس ایپ اور ٹیلی گرام استعمال کرتے ہیں اور اسی کے ذریعے حملوں کی حکمتِ عملی مرتب کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر حکومت نے موبائل ایپلیکشن واٹس ایپ اور ٹیلی گرام کے استعمال پر عارضی پابندی کرتے ہوئے تمام موبائل کمپنیوں کو 20 روز تک انہیں بند رکھنے کی ہدایت جاری کردی۔

مواصلات کے وزیر نے کہا کہ خفیہ ایجنسی نے طالبان اور شدت پسندوں کی جانب سے بڑھتے ہوئے حملوں کے پیش نظر موبائل میسجنگ ایپ پر پابندی عائد کی تھی جسے مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کیا گیا ہے۔

افغان حکومت کے فیصلے پر ٹیلی کام کمپنیز نے شدید احتجاج کیا اور پابندی کو آزادی اظہار رائے کا حق چھیننا قرار دیا تاہم وزیرمواصلات نے الزام کو مسترد کردیا ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -