تازہ ترین

اسحاق ڈارکے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد: احتساب عدالت نے وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارکی حاضری سے اشتثیٰ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کیس کی سماعت کی۔

وزیرخزانہ اسحاق ڈار آج احتساب عدالت میں پیش نہیں ہوئے ۔ ان کے وکیل خواجہ حارث نے ملزم کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی جسے عدالت نے مسترد کردیا۔

عدالت نے نیب کی جانب سے وارنٹ گرفتاری کی درخواست منظور کرتے ہوئے اسحاق ڈار کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے اسحاق ڈار کو 2 نومبر تک پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

احتساب عدالت نے وفاقی وزیراسحاق دار کے ضامن کو بھی نوٹس جاری کردیا۔

استغاثہ کے گواہ عبدالرحمان گوندل نے 2 تھیلوں پر مشتمل ریکارڈ عدالت میں پیش کیا جس کا اسحاق ڈار کے وکیل خواجہ حارث نے جائزہ بھی لیا۔

اس سے قبل عدالت میں سماعت کےآغاز پر وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ان کے موکل طبی معائنے کے لیے لندن میں موجود ہیں اس لیے آج کے لیے حاضری سے اسثنیٰ دیا جائے۔

جج محمد بیشر نے ریماکس دیے کہ قانونی شہادت ملزم یا نمائندےکے بغیرریکارڈ نہیں کی جاسکتی، درخواست پرملزم کےدستخط بھی نہیں ہیں۔

خواجہ حارث نے اسحاق ڈارکی میڈیکل رپورٹ بھی عدالت میں جمع کرائی، نیب پراسیکیوٹر نے استثنیٰ کی درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے اسحاق ڈار کے وارنٹ گرفتاری کی استدعا کی۔

خیال رہے کہ گزشتہ سماعت پر نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا تھا کہ چیئرمین نیب اسحاق ڈار کے اثاثے منجمند کرنے کی منظوری دے چکے ہیں۔

انہوں نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ اثاثے منجمند کرنے سے متعلق نیب کے فیصلے کی توثیق کی جائے۔


اسحاق ڈارکےخلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت


یاد رہے کہ احتساب عدالت نے گزشتہ ماہ 27 ستمبر کو آمدن سے زائد اثاثوں کے نیب ریفرنس میں وزیر خزانہ اسحٰق ڈار پر فرد جرم عائد کی تھی تاہم اسحاق ڈار نے صحت جرم سے انکار کیا تھا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -