تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

اربوں درخت لگانےوالے اربوں روپے کھاگئے‘ نوازشریف

ایبٹ آباد: مسلم لیگ ن آج ہزارہ ڈیویژن میں عوامی قوت کا مظاہرہ کررہی ہے‘ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پاناما کیس میں نااہل قرار دیے نواز شریف کا کہنا تھا کہ کوئی عدالتی فیصلہ میرا ٓپ سے تعلق نہیں توڑ سکتا‘ آپ کل بھی میرے بھائی تھے آج بھی میرے بھائی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ا ٓج بروز اتوار نا اہل نواز شریف نے ایبٹ آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج مجھے 2013 یاد آرہا ہے‘ یہی جذبہ تھا ۔ میں کس منہ سے آپ کا شکریہ ادا کروں‘ آپ کی محبت کا احسان مند ہوں۔

انہوں نے ایبٹ آباد کے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں 20‘20 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہوتی تھی ۔ سی این جی کی گھنٹوں طویل قطاریں لگا کرتی تھیں‘ آج لوڈ شیڈنگ آپ کو خدا حافظ کہہ رہی ہے۔

نواز شریف کا کہناتھا کہ پاکستان ترقی کی منزل طے کررہاہے‘ نوازشریف وزیراعظم نہیں لیکن موٹروے ضرور مکمل ہوگی۔حویلیاں تک اربوں روپے سے ٹنل بن رہی ہیں‘ پشاور سے کراچی تک 6رویہ سڑک مکمل ہورہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لیے بہت کا م کیا ‘ کیا ہمارے ساتھ انصاف ہوا۔مائنس نوازشریف کہنےوالےسن لیں ،نوازشریف ایک نظریےکانام ہے‘ یہ نظریہ ایک انقلابی تبدیلی لے کر آئےگا۔

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کہ ہم ترقی میں لگے ہوئےتھے کہ عوام کے سامنے پاناما کا سب سے بڑا تماشہ لگا دیا گیا‘ اور اس کے ذریعے میرے پورے خاندان کو کٹہرے میں کھڑا کردیا گیا۔پھرواٹس ایپ کاتماشہ لگا اورانمول ہیرےتلاش کیےگئے۔

انہوں نے ایک بار پھر عدالتی فیصلے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ چار سے پانچ لوگ پورے ملک کے عوام کی قسمت کا فیصلہ نہیں کرسکتے۔ جے آئی ٹی کی کہانی کسی دن قوم کے سامنےآجائے گی‘ بیٹے سےتنخواہ نہ لینےپرنااہل کردیاگیا۔

نا اہل سابق وزیراعظم نے ممکنہ مارچ کا عندیہ دیتے ہوئے کہ اکھٹے مارچ کریں گے اور اپنی منزل کی جانب آگے بڑھیں گے ‘ اس نوازشریف کیساتھ مارچ کرنا راستے میں نہ چھوڑنا۔

خیبر پختونخواہ میں تحریکِ انصاف کی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگ یہی ثابت کرنےمیں لگےرہتےہیں کہ کون زیادہ کرپٹ ہے۔لوڈ شیڈنگ ختم کرنےکاکہنےوالوں نےایک کلوواٹ بجلی نہ پیداکی‘ اربوں درخت لگانےوالے اربوں روپے کھاگئے ۔

تقریر کے اختتام پر انہوں نے 2018 میں ایبٹ آباد کے عوام کے پاس دوبارہ آنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ’2018میں انشااللہ آپ کےپاس پھرآؤں گا، نئےوعدےکروں گا۔ نوازشریف جووعدہ کرتاہےوہ نبھاتاہے‘۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئرکریں۔

 

Comments

- Advertisement -