تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

کابل، آپریشن کلین اپ میں افغان داعش امیر سمیت 77 طالبان ہلاک

کابل : افغانستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کلین اپ کے نتیجے میں77 طالبان ہلاک جب کہ 27 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں، ہلاک ہونے والوں میں افغانستان داعش کے امیر ابو سید بھی شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق امریکیہ اور اتحادی سیکیورٹی فورسز نے افغانستان میں کارروائی کرتے ہوئے ننگر ہار، کنڑ سمیت دیگر صوبوں میں آپریشن کلین اپ کیا گیا جس کے نتیجے میں 100 کے قریب طالبان جنگجو کے ہلاک اور 25 سے زائد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہیں۔

افغان وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ افغان اور امریکی سیکیورٹی فورسز نے جنگی طیاروں کی مدد سے ننگرہار، کنڑ، نورستان، کپیسا، پکتیکا، لوگر اور دیگر صوبوں میں آپریشن کلین اپ کیا جس کے نتیجے میں 77 طالبان ہلاک جب کہ 27 سے زائد زخمی ہو گئے، جس کے بعد فورسز نے بھاری مقدار میں اسلحہ اور دھماکا خیز مواد بھی قبضے میں لے لیا ہے۔

دوسری جانب امریکی سیکیورٹی فورسز نے انکشاف کیا ہے کہ افغانستان میں کیے گئے حالیہ آپریشن کلین اپ میں افغانستان میں داعش کے امیر ابو سید کو ہلاک کردیا گیا ہے جس کی ہلاکت سے داعشی جنگجوؤں کے حواصلے پست ہو گئے ہیں۔

خیال رہے افغانستان میں اٹھنے والی دہشت گردی کی حالیہ لہر میں پارلیمنٹ سمیت عبادت گاہوں اور بازاروں میں کیے گئے دھماکوں میں سینکڑوں افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -