تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

برطانیہ میں عام انتخابات، 30پاکستانی نژادامیدوارمیدان میں

لندن : برطانیہ میں عام انتخابات کیلئے کل ووٹنگ ہوگی، ان انتخابات میں تیس پاکستانی نژاد برطانوی شہری مختلف جماعتوں کےامیدوارہیں۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی انتخابات میں تیس پاکستانی نژادامیدوار بھی میدان میں ہیں، اپوزیشن جماعت لیبر پارٹی کی طرف سے سب سے زیادہ پاکستانی انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔

لیبرپارٹی نے چودہ پاکستانی نژاد برطانوی شہریوں کو ٹکٹس دئیے، جن میں شبانہ محمود،خالد محمودبرمنگھم سے،یاسمین قریشی بولٹن،نسیم شاہ اورعمران حسین بریڈفورڈ اورروزینہ خان ٹوٹنگ سے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔

حکمران جماعت کنزرویٹوپارٹی کی جانب سے چھ، لبرل ڈیموکریٹس کے نو اوراسکاٹش نیشنل پارٹی کا ایک پاکستانی نژاد برطانوی شہری انتخابات میں حصہ لے رہا ہے۔


مزید پڑھیں : برطانیہ میں کل عام انتخابات ہوں گے، تھریسا مے اور جرمی کوربن میں سخت مقابلہ متوقع


انتخابات میں ملک کی بڑی سیاسی جماعتوں کی جانب سے الیکشن میں حصہ لینے والی پاکستانی نژاد خواتین کی تعداد گیارہ ہے، انتخابات میں حصہ لینے والی خواتین کی تعداد میں 1918 سے لیکر اب تک 30 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ لیبر پارٹی نے اپنی 41 فی صد سیٹوں کے لئے خواتین کو نامزد کیا ہے جبکہ اسکاٹش نیشنل پارٹی نے 33 فی صد، لبرل ڈیموکریٹس نے 30 فی صداور حکمران جماعت کنزرویٹیو پارٹی نے صرف 29 فی صد سیٹوں پر خواتین کو ٹکٹ دئے ہیں جس میں برطانوی وزیراعظم ٹریزا مے بھی شامل ہیں۔


اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

Comments

- Advertisement -