تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

کابل، انسداد دہشت گردی آپریشن میں دو اہم کمانڈرز سمیت 14 طالبان ہلاک

کابل : افغانستان میں انسداد دہشت گردی کے تحت کیئے جانے والے آپریشنز میں 14 طالبان ہلاک اور 25 زخمی ہوگئے ہیں ہلاک ہونے والوں میں 2 خطرناک کمانڈرز شامل ہیں.

تفصیلات کے مطابق دہشت گردوں کی سرکوبی کے لیے یہ آپریشن افغانستان کے صوبے قندوز اور فاریاب میں کیے گئے جہاں سیکیورٹی اداروں کو دہشت گردوں کے ایک طاقت ور گروہ کی موجودگی کی اطلاع مل تھی.

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ افغانستان کے دو صوبوں میں انٹیلی جنسڈ بنیادوں پر کیئے گئے آپریشن میں افغان فوج نے کو خاطر خواہ کامیابی حاصل ہوئی ہے جس کے دوران طالبان کمانڈر ملا طوفان اور قاری ظہیر سمیت 14 ہلاکتوں کی اطلاع ہیں.

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی گزشتہ چند ماہ میں افغانستان کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی دفاتر، پارلیمنٹ اور عبادت گاہوں پر ہونے والے درجنوں خود کش دھماکوں میں سینکڑوں افراد لقمہ اجل بن گئے تھے، ان دھماکوں کی تحقیقات کے دوران اہم معلومات حاصل ہونے پر افغان صوبے قندوز اور فاریاب میں آپریشنز کیئے گئے.

افغان سیکیورٹی ایجنسی نے دونوں کمانڈرز کی ہلاکت کو افغان فوج کی اہم کامیابی قرار دیتے ہوئے کہنا تھا کہ مذکورہ کارروائی سے بلند حوصلہ افغان افواج کے عزائم مزید پختہ اور اعتماد میں اضافہ ہوا ہے جب کہ دہشت گرد خوف کے عالم میں پناہ ڈھونڈتے پھر رہے ہیں پر ان کا ٹھکانہ جہنم کے سوا اور کہیں نہیں.


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -