تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

مسجد الحرام میں پہلی افطاری اور نماز مغرب

ریاض: خلیجی ممالک میں رمضان المبارک کی پہلی افطاری کا اہتمام جاری ہے، مسجد الحرام اور مدینہ منورہ میں لوگوں کے لیے افطار کا خصوصی اہتمام کیا گیا۔

تفصیلات  سعودی عرب سمیت جن ممالک میں رمضان المبارک کا پہلا روزہ رکھا گیا وہاں افطاری کا اہتمام جاری ہے تاہم کچھ ممالک میں افطار کا وقت ہوچکا۔

مسجد الحرام اور مدینہ منورۃ (مسجد نبوی) میں ہر سال کی طرح امسال بھی لاکھوں افراد کے لیے افطار کا اہتمام کیا گیا ہے، عرب میڈیا کے مطابق مسجد الحرام میں لاکھوں کی تعداد میں عازمین و زائرین و مقامی افراد افطار کر رہے ہیں۔

مسجد نبوی میں بھی افطار کا خصوصی اہتمام کیا گیا ہے، جہاں مقامی افراد کے علاوہ زائرین کے لیے بھی انتظامیہ کی جانب سے افطار کا اہتمام کیا گیا۔

مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں سعودی حکومت کی جانب سے افطار کا اہتمام کیا جاتا ہے، جس کے لیے سیکڑوں رضا کار اپنی ڈیوٹیاں سرانجام دیتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -