site
stats
پاکستان

غیر ملکی ریسلرز پاکستانیوں سے متاثر، اگلا ایونٹ جلد ہوگا، ڈائریکٹر پی ڈبلیو ایم

لاہور: اسلام آباد آنے والے غیر ملکی انٹرنیشنل ریسلرز نے کہا ہے کہ پاکستانی بڑے محبت کرنے والے لوگ ہیں، یہاں کے لوگوں نے بہت متاثر کیا، پی ڈبلیو ای نے اگلہ ایونٹ اکتوبر/نومبر میں منعقد کروانے کا اعلان کردیا۔

لاہور میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے غیرملکی ریسلرز نے کہا ہے کہ پاکستانی کھانے اور ثقافت بہت پسند آئی، پاکستانی محبت کرنے والی قوم ہے یہاں کے لوگوں کی محبت نے بہت متاثر کیا۔

غیر ملکی ریسلرز نے کہا کہ پاکستانی کھانے اور ثقافت بہت پسند آئی، عوام کی جانب سے ملنے والی محبتیں ہمارے لیے بڑا تحفہ ہیں، ایونٹ میں پرجوش ہجوم کا سامنا کرنا بہت اچھا لگ رہا ہے۔

پڑھیں: کراچی میں پہلا عالمی ریسلنگ کا دنگل سج گیا

 اس موقع پر ڈائریکٹر پی ڈبلیو ای عمران شاہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریسلر کے انعقاد پر عوام کی جانب سے اچھا رسپانس دیا گیا، آئندہ ایونٹس اکتوبر یا نومبر میں کروانے کی کوشش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایونٹ کے لیے سیکیورٹی کا کوئی مسئلہ درپیش نہیں، غیر ملکی کھلاڑی آسانی سے گھوم پھر رہے ہیں، آئندہ ہونے والے ایونٹس میں غیر ملکی ریسلر کی تعداد بڑھائی جائے گی تاکہ عوام کو مزید انٹرٹینمنٹ مہیا کی جاسکے۔

Please follow and like us:

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ [email protected] اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top