تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

امریکہ کا پاکستان، بھارت سے اقلیتوں کو مذہبی آزادی فراہم کرنے کا مطالبہ

واشنگٹن: امریکہ نے پاکستان اوربھارت میں اقلیتوں کی مذہبی آزادی سے متعلق ہنگامی اقدامات کرنے کا مطالبہ کیاہے۔

امریکی تھنک ٹینک ہیریٹیج فاؤنڈیشن ( heritage foundation)تفصیلات کے مطابق میں جنوبی ایشیا میں مذہبی آزادی کے حوالے سے منعقدہ مباحثے میں اقلیتوں کی حالتِ زارپرشدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔

مذہبی آزادی کے حوالے سے امریکی محکمہ خارجہ کے خصوصی سفیر ڈیوڈ سپارسٹین کا کہنا تھا کہ بھارت میں گوشت کھانے پر مسلمانوں کا قتل عام کیا جارہا ہے جبکہ پاکستان میں بھی مذہبی اقلیتیں عدم تحفظ کا شکارہیں۔

اس موقع پرپیپلزپارٹی کی سابق ایم این اے فرح نازاصفہانی اورپرویز رفیق نے پاکستان میں اقلیتوں کی حالت زار پر روشنی ڈالی۔

مقررین کے مطابق اقلیتوں کو مذہبی آزادی دیے بغیرجنوبی ایشیا میں ترقی کی منازل طے کرنا ممکن نہیں ہے۔

مقررین نے اقلیتوں کے حقوق کیلئے آواز اٹھانے پرسابق وزیرشہباز بھٹی اورسلمان تاثیرکوخراج عقیدت بھی پیش کیا گیا۔

Comments

- Advertisement -