تازہ ترین

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

‘ سعودی وفد کا دورہ: پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی’

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے...

پاکستان پر سفری پابندیاں برقرار

پولیو وائرس کی موجودگی کے باعث عالمی ادارہ صحت...

نو مئی کے مقدمات کی سماعت کرنے والے جج کیخلاف ریفرنس دائر

راولپنڈی: نو مئی کے مقدمات کی سماعت کرنے والے...

نپولین کی ٹوپی نیلام

پیرس (اے ایف پی) فرانس کے مشہور شہنشاہ نپولین بونا پارٹ کی مشہورِزمانہ دوشا خہ ٹوپی انیس لاکھ یورومیں فروخت کردی گئی۔

اتوار کے روزہونے والی نیلامی میں میں یہ مشہور ٹوپی ساؤتھ کوریا سے تعلق رکھنے والے نوادرات کے مداح کو بیچی گئی ہے۔

سیاہ رنگ کے فر سے بنی ہوئی ’بائیکورن‘ نامی یہ ٹوپی فرانس کے موناکو گریملڈی خاندان نے فروخت کی ہے ۔

دورانِ اقتدار فرانسیسی شہنشاہ نے اس طرز کی کل 120 ٹوپیاں استعمال کی تھیں اوران میں سے صرف 19 ٹوپیاں موجود ہیں جن میں سے دو یا تین نجی تحویل میں ہیں جبکہ باقی دنیا کے کے مختلف عجائب گھروں کی زینت ہیں۔

فرانسیسی کاریگر پوپارٹ کے ہاتھ کی بنی ہوئی یہ ٹوپیاں نپولین کو بے پناہ پسند تھیں اور وہ اسکی شاخیں سر کے دونوں جانب رکھا کرتے تھے نا کہ سامنے اور پیچھے کی جانب جیسا کہ فرانسیسی رواج تھا۔

یہ ٹوپی جوزف گراڈ نامی نپولین کے ایک ملازم کی ملکیت میں تھی جہاں یہ 1926 تک رہی اسکے بعد اسے شہزادہ لوئیس دوئم نے خرید لیا، گریملڈی خاندان اس کے ساتھ تقریباً ایک ہزار مزید نوادرات بھی فروخت کررہا ہے جس میں خطوط اور دیگر دستاویزات شامل ہیں۔
ا
نپولین فاونڈیشن کی ڈائریکٹر تھری لینز کے مطابق یہ ایک مشہور ذخیرہ ہے اور اس کی تاریخی حیثیت مسلم ہے۔

Comments

- Advertisement -
فواد رضا
فواد رضا
سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں