تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

دنیا کا سب سے بڑا مسافر بردار بحری جہاز اپنے پہلے سفر پر برطانیہ سے نیوزی لینڈ روانہ

لندن: دنیا کا سب سے طویل اور وزنی مسافر بردار بحری جہاز ’’ہارمنی‘‘ اپنے پہلے چار روزہ سفر پر مسافروں سمیت برطانیہ سے نیوزی لینڈ کے لیے روانہ ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق دنیا کے سب سے وسیع و عریض مسافر بردار بحری جہاز نے اپنے پہلے بحری سفر کا کامیاب آغاز کردیاہے،1187 فٹ لمبا اور 226963 ٹن وزنی بحری جہاز ’’ہارمنی‘‘ میں6780 افراد سفر کرسکتے ہیں،جبکہ ایک ہزار سے زیادہ افراد کا عملہ اس کے علاوہ ہیں۔

ship-2

783ملین پاؤنڈ کی لاگت سے تیار ہونے والے اس جہاز میں دنیا کی ہر سہولت موجود ہے جس میں 20 ہوٹل،3 مرکزی سوئمنگ پولز سمیت 23 سوئمنگ پولز،ایک آئس اسکیٹینگ،باسکٹ بال کورٹ،شاپنگ مال،سینما، دس منزلہ اونچی واٹر سلائیڈ اور واٹر پارک شامل ہیں۔

harmony

بحری جہاز میں ایک سرسبز پارک بھی تعمیر کیا گیا ہے، کھلی فضاء میں اس پارک میں چہل قدمی کسی نخلستان میں تفریح کرنے سے کم نہیں.

harmony nakhlistan

نخلستان سے وسیع اور ائفل ٹاور سے اونچے اس پر کشش اور جدید مسافر بردار بحری جہاز ’’ہارمنی‘‘ کی تعمیر فرانس میں ہوئی تھی جسمیں میں دو ہزار سے زائد افراد نے حصہ لیا۔

Comments

- Advertisement -