تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

مدھیہ پردیش میں ہندو انتہا پسندوں کا 2مسلمان خواتین پر بدترین تشدد

نئی دہلی : بھارت میں انتہا پسند ہندوبے قابو ہوگئے، ریاست مدھیہ پردیش میں گائے کا گوشت لے جانے کے شبے میں دو مسلمان خواتین کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا جبکہ پولیس خاموش تماشائی بنی دیکھتی رہی۔

سیکولربھارت میں مسلمانوں پر زندگی تنگ کردی گئی ہے، مودی سرکارمیں انتہا پسند ہندوخود ہی عدالت بھی ہیں اورخود ہی منصف بھی، جب اور جہاں دل چاہے مسلمانوں کو نشانہ بنا سکتے ہیں اور کوئی روکنے والا نہیں۔

women-1

مزید پڑھیں:  بھارت میں گائے کا گوشت کھانے کے شبہ میں مسلمان قتل

ریاست مدھیہ پردیش میں دو مسلمان خواتین پر گائے کا گوشت لے جانے کے شبے میں ہجوم نے بدترین تشدد کیا اور یہ سب پولیس کی نگرانی میں ہوا، دونوں خواتین کو مشتعل ہجوم سے بچانے کے بجائے پولیس محض خاموش تماشائی کا کردارادا کرتی رہی اور انتہا پسند خواتین پر بد ترین تشدد کرتے رہے۔

پولیس زرائع کے مطابق خواتین سے 30 کلو گوشت برآمد ہوا۔

مزید پڑھیں : بھارت میں ایک اورمسلمان کو گائے کے نام پرقتل کردیا

گوشت کی جانچ پڑتال کرنے والے ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ گوشت گائے کا نہیں بھیس کا ہے جبکہ مسلمان خواتین پر بد ترین تشدد کرنے والوں کیخلاف کوئی کاروائی نہیں کی گئی۔

واضح رہے کہ مودی سرکار میں مسلمانوں پر ظلم کا یہ واقعہ نہ پہلا ہے اور نہ ہی آخری ہوگا، گذشتہ سال گائے کا گوشت رکھنے کے شبے میں دلی میں ایک مسلمان شخص کو گھر میں گھس کرقتل کردیا گیا تھا، جن کے لواحقین انصاف کے حصول کے لئے آج بھی دردرکی ٹھوکریں کھا رہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -