تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

خوش رہنے کے چند طریقے

خوشی آج کل کے دور میں ایک نایاب شے بن چکی ہے۔ چاروں جانب مسئلے مسائل، پریشانیاں خوش ہونے کا موقع ہی نہیں دیتے۔ جب ہم ناخوش ہوتے ہیں تو اس کا اثر ہماری زندگی اور تعلقات پر بھی پڑتا ہے۔

ناخوشی ہمارے اندر سے زندہ رہنے کی خواہش کو ختم کر دیتی ہے۔ یہ ہماری صلاحیتوں، ہمارے کام کرنے کے جذبہ پر بھی اثر انداز ہوتی ہے۔

اچھی خبر یہ ہے کہ ہم خوشی کو پیدا بھی کر سکتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق کچھ چیزیں ایسی ہیں جو ہمیں خوشی کا احساس دلاتی ہیں۔ آیئے آپ بھی خوش رہنے کے ان طریقوں کو جانیں۔

:جس کام میں ماہر ہیں وہ کریں

h1

آپ جو کام اچھے طریقے سے کر سکتے ہیں وہ کریں، کھانا پکانا یا ڈانس کرنا۔ جب کوئی کام پرفیکٹ طریقے سے ہوتا ہے تو وہ خوشی کا احساس پیدا کرتا ہے، اور پرفیکٹ طریقے سے وہی کام ہوسکتا ہے جسے آپ اچھی طرح کرنا جانتے ہوں۔

:ورزش کریں

exercise

یہ ایک بہت ہی آزمودہ طریقہ ہے۔ ورزش آپ کے ذہن سے منفی اثرات کو ختم کرکے دماغ کو سکون پہنچاتا ہے۔

:نیند پوری کریں

h2

ایک عام انسان کے لیے 8 گھنٹے کی نیند کافی ہے۔ لیکن کچھ لوگ اس سے کم یا زیادہ وقت میں اپنی نیند پوری کرپاتے ہیں۔ آپ کے جسم کو جتنے گھنٹوں کی نیند کی ضرورت ہو اتنی نیند ضرور لیں۔

:گفتگو کریں

h3

اپنے ساتھیوں یا دوستوں سے باتیں کریں۔ ضروری نہیں کہ یہ کام ہی کی باتیں ہوں۔ آپ اپنے بارے میں، ان کے بارے میں، مختلف چیزوں جیسے موسم، فیشن، کھانے کے بارے میں بھی گفتگو کر سکتے ہیں۔

:چھٹیوں پر جائیں

h4

مسلسل کام کرنا بھی ناخوشی کو جنم دیتا ہے۔ سال میں کم از کم ایک بار چھٹیاں لیں اور اسے صرف اپنے لیے مخصوص رکھیں۔ اس دوران جو کام آپ کو پسند ہوں یا آپ کرنا چاہتے ہوں وہی کریں۔

:دوسروں کی مدد کریں

h5

دوسروں کے کام آنا یا کسی کی مدد کرنا ایسی خوشی فراہم کرتا ہے جس کا کوئی نعم البدل نہیں۔ اپنے سخت شیڈول میں سے کچھ وقت دوسروں کے لیے بھی نکالیں۔

:کوئی ٹارگٹ سیٹ کریں

h6

اپنے لیے کوئی ٹارگٹ یا چیلنج سیٹ کریں، جیسے کوئی نیا کھیل یا زبان سیکھنا۔ یہ مقصد آپ کے اعتماد میں اضافہ کرے گا اور مقصد کی تکمیل آپ کو خوشی دے گی۔

Comments

- Advertisement -