تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وزیراعظم نوازشریف نے وارشپ ٹینکر کا افتتاح کردیا

کراچی : وزیراعظم نوازشریف نے وارشپ ٹینکر کا افتتاح کردیا، انہوں نے کہا کہ وار شپ ٹینکر یوم آزادی کے موقع پرقوم کے لیے تحفہ ہے.

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نوازشریف وارشپ ٹینکر کا افتتاح کرنے آج کراچی پہنچے،اس موقع پر افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’’جشن آزادی پر برادرملک ترکی کی جانب سے اس تحفے پر شکریہ ادا کرتا ہوں‘‘.

وزیراعظم نوازشریف نے یہ بھی کہا کہ ’’وار شپ کی تیاری کراچی شپ یارڈ کے لیے اعزاز کی بات ہے‘‘.اس موقع پر انہوں نے شپ یارڈ کے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا بھی اعلان کیا.

nawaz-post-2

افتتاح کے موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ’’سترہ ہزار ٹن وزنی فلیٹ ٹینک وارشپ ترکی کے تعاون سے تیار کیا گیا ہے اور اس طرح کے مزید وار شپ فلیٹ تیار کیے جائیں گے‘‘.

nawaz-post-1

وزیراعظم نوازشریف کاوارشپ کی افتتاحی تقریب سے کہنا تھا کہ جشن آزادی پر ترکی کی جانب سے وارشپ فلیٹ ٹینکر کے تحفے پر شکریہ ادا کرتا ہوں.


انہوں نے کہا کہ ترکی اور پاکستان بہترین دوست ہیں اور انہوں نے کہا ترکی کےساتھ تعلقات کو مزید مضبوط کریں گے.وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ترکی کی دوستی ہر آزمائش پر پوری اتری ہے.

اس موقع پر پاک چین اقتصادی راہداری  کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’’یہ منصوبہ خطے کے لیے گیم چینجر ثابت ہوگا‘‘.وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ’’پاکستان کو معاشی طور پر مضبوط اور مستحکم بناناچاہتے ہیں‘‘.

وارشپ فلیٹ ٹینکر کی تیاری پر وزیراعظم نواز شریف نے وزرات دفاعی پیدوار کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی.

پاک بحریہ کی جانب سے منعقدہ اس تقریب میں وزیراعظم نوازشریف کے ہمراہ وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار،وزیر دفاع خواجہ آصف،رانا تنویر سمیت وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہاورگورنز سندھ عشرت العباد بھی موجود تھے.

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکاء اللہ اور ان کے ہمراہ ترک وزیر دفاع بھی خصوصی طور پر تقریب میں شریک ہوئے.

یاد رہے کہ آج صبح وزیر اعظم نوازشریف وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار اور وزیردفاع خواجہ آصف اور رانا تنویر کے ہمراہ ایک روزہ دورے پر کراچی ایئرپورٹ پہنچے ہیں اور وہ یہاں ایک مصروف دن گزاریں گے.

کراچی ایئرپورٹ پروزیر اعظم نوازشریف کااستقبال وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ،گورنرسندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے کیا اس موقع پر آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ اور چیف سیکرٹری سندھ بھی موجود تھے.

وزیراعظم نوازشریف آج گورنرہاؤس میں ممتاز فلاحی رہنما ڈاکٹر عبدالستار ایدھی مرحوم کے اہل خانہ اور معروف قوال شہید امجدصابری کےاہل خانہ سے تعزیت بھی کریں گے.

Comments

- Advertisement -