تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس امریکی سفارتکاروں کو ملک بدر نہیں کرےگا،پیوٹن

ماسکو: روسی صدر ولادی میر پیوٹن کا کہناہےکہ امریکہ کی طرف سے 35 روسی سفارت کاروں کو ملک بدر کیے جانے کے جواب میں روس کسی امریکی سفارتکار کو نہیں نکالے گا۔

تفصیلات کےمطابق روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے وزارت خارجہ کی سفارشات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس امریکی سفارت کاروں کو ملک بدر نہیں کرے گا۔

روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے ولادی میر پیوٹن کوتجویز بھیجی تھی جس میں کہا گیاتھاکہ روس جوابی کارروائی کرتے ہوئے امریکہ کے35سفارتکاروں کو ملک بدر کرے۔

روسی صدر کا کہنا تھا کہ سبکدوش ہونے والی اوباما انتظامیہ کی جانب سے اٹھایا جانے والا یہ قدم روس اور امریکہ کے دوستانہ تعلقات کو کمزور کرنے کی کوشش ہے جبکہ یہ قدم دونوں ممالک کے عوام کے بنیادی مفادات کے برعکس ہے۔

ولادی میر پیوٹن کا کہناتھاکہ روس ’کچن ڈپلومیسی‘ جیسی غیرذمہ دارانہ سفارت کاری نہیں کرے گا بلکہ آنے والی ٹرمپ انتظامیہ کی پالیسیوں کی بنیاد پر دونوں ممالک کے درمیان تعلقات بحال کرنے اور مضبوط کرنے کی کوشش کرے گا۔

مزید پڑھیں:سفارتکاروں کی ملک بدری پرجواب دیں گے‘روس

یاد رہے کہ گزشتہ روز صدر ولادی میر پیوٹن کے ترجمان نےروسی سفارتکاروں کی ملک بدری پرکہاتھاکہ سفارت کاروں کو ملک بدر کرنے کےامریکی اقدام پر روس کے جواب سے امریکہ کو کافی تکلیف پہنچے گی۔

مزید پڑھیں:امریکہ نے35روسی سفارتکاروں کوملک بدر کردیا

واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر براک اوباما امریکہ نے صدارتی انتخاب میں روس کی جانب سے سائبر حملوں کے الزام میں 35 روسی سفارت کاروں کو ملک بدر کرنے کا احکامات جاری کیے تھے۔

Comments

- Advertisement -