تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

پاکستان بھارت کو براہ راست مذاکرات کرنا ہوں گے، جان کربی

واشنگٹن : ترجمان امریکی محکمہ خارجہ جان کربی کا کہنا ہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے کیلئے اقدامات کی حوصلہ افزائی کریں گے ، پاکستان اور بھارت کو براہ راست بات چیت کرنا ہوگی، پاک بھارت تعلقات کی بحالی دونوں ممالک سمیت خطے کے مفاد میں ہے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ جان کربی نے واشنگٹن میں غیر ملکی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کو براہ راست بات چیت کرنا ہوگی، قریبی معاشی تعلقات دونوں ممالک میں روزگار کے نئے مواقع پیدا کر سکتے ہیں جبکہ توانائی کے شعبوں میں بھی بہتری لا سکتی ہے، تعلقات کی بحالی دونوں ممالک کو ہی کوئی راستہ نکالنا ہوگا۔

ایک سوال پر امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکا افغان امن عمل کیلئے پر عزم ہے اور اس سلسلے میں پاک افغان بات چیف کی حوصلہ افزائی کریں گے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق طالبان کے افغانستان میں اب بھی خطرناک عزائم ہیں جبکہ پاک افغان سرحدی علاقوں میں دہشت گردوں کی اب بھی خفیہ پناہ گاہیں موجود ہیں، دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے پاکستان کو مزید اقدامات کرنا ہوں گے۔


مزید پڑھیں : پاکستان اور بھارت تنازعات مذاکرات سے حل کریں،امریکا


انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو دہشت گردی کے خطرے کا بخوبی اندازہ ہے، شدت پسندی کے خاتمے کیلئے پاکستان اور افغانستان کے ساتھ تعان جاری رکھیں گے۔

ایک اور سوال پر ترجمان امریکی محکمہ خارجہ جان کربی نے کہا کہ گوانتاناموبے جیل بند کرنے کے فیصلے میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، گوانتاناموبے جیل میں اب بھی ساٹھ قیدی موجود ہیں، بیس قیدیوں کو دوسرے ممالک بھجوانے کی منظوری دی گئی ہے۔

جان کربی کے مطابق گوانتاناموبے میں اس وقت پانچ پاکستانی قیدی موجود ہیں ،تین پاکستانی قیدیوں کا معاملہ پریوڈک ریویو بورڈ میں ہے جبکہ دو پاکستانی قیدی پروسیکیوشن کے مختلف مراحل میں ہیں۔

Comments

- Advertisement -