تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

یمن میں شہریوں کی ہلاکت ،امریکا کا سعودی عرب کواسلحے کی فروخت محدود کرنے کا اعلان

واشنگٹن : امریکا نے یمن میں سعودی عرب کی کارروائیوں میں شہریوں کی ہلاکت کے بعد سعودی عرب کو اسلحے کی فروخت محدود کرنے کا اعلان کیا ہے، حکام کا کہنا ہے کہ یمن میں سعودی عرب کے حملوں میں بڑی تعداد میں عام شہری نشانہ بن رہے ہیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق پینٹاگون حکام کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کو اسلحے کی فروخت محدود کرنے کا فیصلہ یمن میں فضائی حملوں میں شہریوں کی ہلاکت کے بعد کیا گیا، سعودی عرب کو گائیڈڈ ہتھیارفروخت نہیں کئے جائیں گے۔

ye

امریکہ کا کہنا ہے کہ یمن جنگ کے دوران سعودی عرب کی جانب سے عام آبادی، اسکولوں اور ہسپتالوں پر حملے کئے گئے ، جس کی وجہ سے اوباما انتظامیہ کو سخت تشویش ہے، اس لئے ہتھیاروں کی فراہمی میں کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔


مزید پڑھیں : یمن میں اتحادی افواج کا فضائی حملہ: 140 افراد ہلاک پانچ سو زخمی


امریکی حکام نے ان ہتھیاروں کی مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں جن کی فروخت کو معطل کیا جائے گا۔

دوسری جانب سعودی عرب کا کہنا ہے کہ فوجی کارروائیوں میں شہریوں کونقصان سے بچانے کی ہرممکن کوشش کی جاتی ہے۔

خیال رہے کہ گذشہ 20 ماہ سے جاری جنگ میں اب تک 10 ہزار سے زائد ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔


مزید پڑھیں : امریکہ کا سعودیہ عرب کو مزید کلسٹر بم فروخت نہیں کرنے کا فیصلہ


یاد رہے رواں سال مئی میں سعودی اتحادی فوجوں کی یمن کے شہری علاقوں میں کلسٹر بم برسانے پر’’اوبامہ کابینہ‘‘ نے سعودیہ عرب کو ’’کلسٹر بم‘‘ کی فروخت کو منقطع کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

واضح رہے کہ سعودی عرب امریکی اسلحے کا سب سے بڑا خریدار ہے اور سعودی عرب کی سربراہی میں عرب اتحادی ممالک کی فوج نے مارچ 2015 میں یمن کی جاری خانہ جنگی میں مداخلت کی تھی اور حوثی قبائل کے خلاف فضائی حملوں کا سلسلہ شروع کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -