تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

امریکہ میں صدارتی امیدوارکے لئے انتخابات، ہیلری، ٹرمپ کو برتری حاصل

واشنگٹن: امریکی صدارتی امیدوار کی نامزدگی کی دوڑ میں ہلیری کلنٹن اورڈونلڈ ٹرمپ سب سے آگےہیں، سابق خاتون اول نے ریاست ورجینیا اورجارجیامیں ڈیموکریٹ پرائمریزجیت لیں، جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ نے جارجیا میں ری پبلکن میں کامیابی حاصل کرلی۔

تفصیلات کے مطابق ڈیموکریٹ پارٹی امریکی صدارتی امیدوار کی نامزدگی کیلئے جاری دور میں ہلیری کلنٹن سب سے آگے ہیں ، اب تک ہلیری کلنٹن کے چھ سو چھپن اور برنی سینڈرز کےایک سو چوالیس ڈیلی گیٹس منتخب ہوچکے ہیں۔

ریاست ورجینیا اور جارجیا کی پرائمریز میں ہلیری کلنٹن جبکہ ریاست ورمونٹ میں برنی سینڈرز کو کامیابی ملی ہے۔

دوسری جانب ری پبلکن پارٹی میں صدارتی امیدوار کی نامزدگی کی دوڑ میں ڈونلڈ ٹرمپ سرفہرست ہیں،اب تک کے پرائمریز کے نتائج کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے بیاسی، ٹیڈ کروز کے سترہ اورمارکوروبیو کےسولہ ڈیلی گیٹس منتخب ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی صدر باراک اوبامہ کے جانشین کے لئے انتخابات رواں سال نومبرمیں ہوں گے اودونوں جماعتوں کے صدارتی امیدوارکے لیے مقابلہ جاری ہے۔

Comments

- Advertisement -