تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

امریکا کا ایک بار پھر ڈو مور کا مطالبہ، ڈرون حملے نہ کرنے کی یقین دہانی سے انکار

اسلام آباد: امریکا نے پاکستان سے ایک بار پھر ڈو مور کا مطالبہ کرتے ہوئے مستقبل میں ڈرون حملے نہ کرنے کی یقین دہانی سے انکار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکا کے 5 رکنی اعلیٰ سطح کے وفد کی مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے ملاقات ہوئی۔ سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری اور دفتر خارجہ کے حکام بھی ملاقات میں شامل تھے۔ امریکی وفد نے اپنا پرانا راگ الاپتے ہوئے پاکستان سے ایک بار پھر ڈو مور کا مطالبہ کردیا۔

افغان سرحد پر امریکی ڈرون حملہ، طالبان کمانڈر ملا اختر منصور ہلاک *

امریکا نے پاکستان کے سامنے مطالبات کی فہرست رکھی لیکن مستقبل میں ڈرون حملے نہیں ہوں گے، یہ یقین دہانی کروانے سے انکار کر دیا۔

امریکا نے مطالبہ کیا کہ پاکستان حقانی نیٹ ورک کے خلاف کارروائی کرے۔ طالبان کو مذاکرات کی میز پر لائے اور افغان عمل مذاکرات میں مؤثر کردار ادا کرے۔

امریکی ڈرون حملہ افسوسناک ہے، آرمی چیف *

اس موقع پر مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ پاکستان نے افغان امن عمل کے لیے پر خلوص کوششیں کیں۔ امریکی ڈرون حملے نے افغان امن مذاکرات کو متاثر کیا۔ سرتاج عزیز کا مزید کہنا تھا کہ امریکا افغان امن مذاکرات سے متعلق اپنی پالیسی واضح کرے۔

امریکی وفد سے ملاقات میں پاکستان کی جانب سے ڈرون حملوں پر تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا اور کہا گیا تھا کہ ڈرون حملے پاکستان کی خود مختاری کی خلاف ورزی ہیں۔

پاکستان میں 13 سال میں 423 ڈرون حملے، 3 ہزار 775 افراد ہلاک *

امریکی وفد سے ملاقات میں پاکستان کو ایف 16 طیاروں کی فراہمی پر بھی بات چیت کی گئی اور امریکا کی جانب سے بھارت کی غیر معمولی حمایت کا معاملہ بھی زیر غور آیا۔

واضح رہے کہ امریکی وفد پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں کرے گا۔

Comments

- Advertisement -