اشتہار

امریکہ کاپاکستان میں طیارےکےحادثےپراظہارافسوس

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکہ نے پاکستان میں فضائی حادثے پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ہمدردیاں جہاز حادثے کےمتاثرین کے ساتھ ہیں۔

تفصیلات کےمطابق امریکی محکمہ خارجہ کےنائب ترجمان مارک ٹورنے نے پریس بریفنگ میں کہا ہے کہ امریکی حکومت اور عوام کو پاکستان میں فضائی حادثے میں اموات پر افسوس ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر نے امریکی حکومت کی طرف سے امدادی کام اور تحقیقات میں مدد کی پیشکش بھی کی اور کہا کہ ان کی ہمدردیاں افسوس ناک حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے متاثرین کے ساتھ ہیں۔

- Advertisement -

دوسری جانب مارک ٹونر نے بتایا کہ طارق فاطمی اور نائب وزیر خارجہ ٹونی بلنکن کی ملاقات میں خطے کو درپیش خطرات اورانسداد دہشت گردی پر تفصیلی بات ہوئی۔

مزید پڑھیں:ہارٹ ایشیاء کانفرنس، افغان صدرکی پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ افغان صدر اشرف غنی کے پاکستان کے حوالے سے بیانات کی معلومات موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ انسداددہشت گردی کی کاروائیوں کےلیے پاکستان اورافغانستان کو تعاون کرنا ہوگا۔

مزید پڑھیں:مقبوضہ کشمیرکےحل کےبغیرخطےمیں امن ممکن نہیں،طارق فاطمی

یاد رہےکہ دوروز قبل وزیر اعظم کےمعاون خصوصی طارق فاطمی نےواشنگٹن میں امریکی نائب وزیر خارجہ ٹونی بلنکن سے ملاقات کی تھی جس میں مسئلہ کشمیر سمیت اہم امور پر بات چیت ہوئی تھی۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نےٹونی بلنکن کوکشمیرکی صورت حال سےآگاہ کیا اور کہا تھاکہ مسئلہ کشمیر حل کیے بغیرخطےمیں امن ممکن نہیں ہے۔

مزید پڑھیں:پی آئی اے طیارے کو حادثہ، 48 افراد شہید

واضح رہے کہ گزشتہ روزقومی ایئر لائن کا چترال سے اسلام آباد آنے والا طیارہ حویلیاں اور ایبٹ آباد کے نزدیک گر کر تباہ ہوگیاتھا،جس میں موجود جنید جمشید و اہلیہ سمیت تمام 48 افراد شہید ہوگئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں