تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

پاک بھارت کشیدگی پر اقوام متحدہ کا تشویش کا اظہار

نیویارک : اقوام متحدہ نے پاک بھارت میں بڑھتی کشیدہ صورتحال تشویشناک قرار دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کے مطابق ایل او سی پربڑھتی کشیدہ صورتحال تشویشناک ہے، لائن آف کنٹرول پر خلاف ورزی کی خبروں پر اقوام متحدہ کی نظر ہے، پاکستان اور بھارت بڑھتا ہوا تناؤ بات چیت سے حل کریں۔

اقوام متحدہ نے پاکستان اور بھارت کے نام پیغام دیا ہے کہ پاکستان اور بھارت تحمل کا مظاہرہ کریں ۔


مزید پڑھیں : پاکستان نے سرجیکل اسٹرائیک کے بھارتی دعوی کو مسترد کردیا


انکا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اوربھارت تحمل کامظاہرہ کریں پاکستان اور بھارت میں موجود ملٹری آبزرور گروپ جنگ بندی کی خلاف ورزی کی رپورٹس سے باخبر ہے،وہاں سے ملنے والی معلومات سے متعلقہ حکام کو آگاہ کیا جارہا ہے۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز بھارت نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلااشتعال فائرنگ کرکے دو پاکستانی فوجی جواںوں کو شہید کر دیا تھا ۔


مزید پڑھیں : بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ، 2 فوجی اہلکار شہید


بھارت نے دعویٰ کیا تھا کہ دہشتگردوں کی اطلاع پر سرجیکل اسٹرائیکس کی گئی لیکن پاکستان نے بھارتی سرجیکل اسٹرائیکس کے دعویٰ کو مسترد کردیا تھا۔

Comments

- Advertisement -