تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

نیویارک: اقوام متحدہ کاشامی شہرحلب میں فی الفور جنگ بندی کامطالبہ

نیویارک: اقوام متحدہ نے شامی شہرحلب میں فی الفور جنگ بندی کامطالبہ کردیا ہے، اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے سے جاری شدید لڑائی میں حلب کے بیس لاکھ شہریوں کی زندگی کو شدیدخطرات لاحق ہیں۔

عالمی ادارے کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اس شہر کے بیس لاکھ سے زائد افراد کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہو چکے ہیں اور وہ جنگی فریقین کے محاصرے میں پھنس کر رہ جائیں گے۔

un 1

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ تنظیم کو اس بات پر گہری تشویش لاحق ہے کہ اگر حلب میں بجلی اور پانی کی فوری بحالی ممکن نہیں بنائی گئی تو شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوجائے گا، صورتحال کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے اقوام متحدہ نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر فوری فائر بندی کا مطالبہ کیا ہے۔

اقوام متحدہ نے اپنے اس بیان میں مزید کہا ہے کہ اقوام متحدہ مصائب کے شکار شہر حلب کے شہریوں کو مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

un-2

اقوام متحدہ کےادارہ برائے اطفال یونیسیف نے بھی بچوں کو درپیش خطرات سے متعلق خبردار کیا ہے، یونیسیف کا کہنا ہے کہ شدید گرمی میں پانی کی قلت اور بجلی کی بندش سے بچے پانی سے متعلقہ بیماریوں کا شکار ہوسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ حالیہ چند دنوں کے دوران حلب میں کم از کم ایک سو تیس عام شہری ہلاک ہو چکے ہیں اور تاحال جاری لڑائی کی وجہ سے ہسپتالوں، چھوٹے شفا خانوں اور بجلی اور پانی کی فراہمی کے نظام کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

Comments

- Advertisement -