تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

انڈیا میں 24 گھنٹے میں دو صحافیوں کا قتل

نیو دہلی: بھارت کے صبح بہار میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں دو صحافیوں کو موت کی گھاٹ اتار دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دو بھارتی صحافیوں کو دو علیحدہ علیحدہ مقامات میں نہایت قریب سے گولیاں مار کر ہلاک کر دیا، مقتول صحافیوں میں ایک صحافی پرنٹ میڈیا جبکہ دوسرے الیکٹرانک میڈیا سے تعلق رکھتے تھے

ذرائع کے مطابق ہندی ذبان میں نکلنے والے اخبار ’’ڈیلی ہندوستان‘‘ کے بیورو چیف راج دیو دفتر سے موٹر سائیکل پر اپنے گھر جا رہے تھے کہ نامعلوم افراد نے پہ در پہ پانچ گولیاں مار کر انہیں ہلاک کر دیا۔

پولیس کے مطابق صحافی کو نہایت قریب سے نشانہ بنایا گیا،صحافی کو فوری طور ہر ہسپتال پہنچایا گیا تاہم وہ جانبر نہیں ہو سکے،فوری طور پر قتل کی وجوہات کے بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا،تحقیقات جاری ہیں،جلد ملزمان کو عدالت کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

اس سے قبل جمعرات کو ٹی وی سے منسلک صحافی پرتاپ سنگھ کو بھی آفس سے گھر جاتے ہوئے گولیاں مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا،مقتول صحافی موقع پرہی دم توڑ گئے تھے،اہلِ علاقہ کو اُن کی لاش علی الصبح سڑک کنارے ملی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پرتاپ سنگھ کے قتل کا کوئی چشم دید گواہ نہیں تاہم کہا جارہا ہے کہ قاتل موٹر سائیکل پر سوار تھے،اہلِ خانہ کے مطابق مقتول صحافیوں کو کسی جانب سے کسی قسم کی دھمکی موصول نہیں ہو رہی تھیں نہ ہی انہوں نے کبھی سیکیورٹی کے لیے پولیس سے رجوع کیا تھا۔

صحافیوں کے لیے مشکلات کا یہ سلسلہ نیا نہیں ہے،اس سے قبل اکتوبر میں اتر پردیش میں بھی ایک ٹی وی صحافی کو قتل کیا گیا تھا،جبکہ جون میں بھی ایک فری لانس صحافی کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا تھا۔

یاد رہے انڈیا صحافیوں کے لیے خطرناک ترین ممالک کی فہرست میں شامل ہے،دنیا کے سب سے بڑے جمہوری ملک میں صحافی کو سیاست دانوں،بیوروکریٹس، اور جرائم پیشہ افراد کی جانب سے مسلسل دھمکیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

Comments

- Advertisement -