تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

داعش کو شکست دیناہماری اولین ذمہ داری ہے،ترک صدر

انقرہ: ترک صدر رجب طیب اردگان نے داعش کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اس دہشت گرد تنظیم کا جڑ سے خاتمہ ہماری ذمہ داری ہے۔

تفصیلات کےمطابق ترک صدر کا کہنا تھا کہ شام سے داعش کا خاتمہ ترک قوم کی اولین ذمہ داری ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ دہشت گرد تنظیم ہمارے ملک میں کارروائیاں نہیں کر سکتیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ ماہ داعش کے خلاف شام میں شروع کیا گیا فوجی آپریشن ’’دی یوفریٹس شیلڈ‘‘ دہشت گرد گروہ کو ختم کرنے کی جانب پہلا قدم ہے۔

رجب طیب اردگان نے کہا کہ ترکی رواں برس جولائی میں ہونے والی فوجی بغاوت کی کوشش کے مقابلے میں اب بہت زیادہ مضبوط،پر عزم اور متحرک ہو چکا ہے۔

ترکی کی جانب سے شام میں شروع کئے گئے آپریشن دی یوفریٹس شیلڈ کے بعد سے اب تک داعش کے حملوں میں 6 ترک فوجی جاں بحق ہو چکے ہیں لیکن ترک صدر کا کہنا تھا کہ داعش کے خلاف آپریشن جاری رہے گا اور ہمارے فوجیوں کے خون کا ایک قطرہ بھی رائیگاں نہیں جائے گا۔

ترک صدر کا کہنا تھا کہ فوج داعش کے علاوہ شام میں کردش ڈیمو کریٹک یونین پارٹی اور اس کی مسلح تنظیم پیپلز پروٹیکشن یونٹ کو بھی نشانہ بنا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ترکی نے گرشتہ ماہ داعش اور کردش ملیشیا سے مقابلے کے لیے سیکڑوں فوجی اور درجنوں ٹینک شام بھیجے تھے اور ترک حکومت کی جانب سے شدت پسند تنظیموں کے خلاف شروع کیے گئے آپریشن کو ’’دی یوفریٹس شیلڈ‘‘ کا نام دیا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -