تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

ترکی میں دھماکہ، 9افراد ہلاک، 64زخمی

استنبول : ترکی کے جنوب مشرقی علاقے میں پولیس ہیڈکوارٹرز میں دھماکے سے نو افراد ہلاک اور چونسٹھ زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ترکی کے صوبے سرینک میں پولیس ہیڈکوارٹرز کی چوکی کو کار بم سے نشانہ بنایا گیا، حملے میں ہلاک اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا، حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔


 مزید پڑھیں :  ترکی میں شادی کی تقریب کے قریب دھماکہ،30افراد جاں بحق


ابھی یہ معلوم نہیں ہوا کہ یہ حملہ کس نے کیا ہے تاہم ترکی کے میڈیا نے اس کا الزام کردستان ورکرز پارٹی پر عائد کیا ہے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل ترکی کے مشرقی شہروں میں پولس پر ہونے والے حملوں میں کم از کم 12 افراد ہلاک اور 219 زخمی ہوگئے تھے جبکہ یاد رہے کہ رواں سال مئی میں اس شہر میں ایک خود کش بمبار نے خود کو اڑادیا تھا، جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکارجان کی بازی ہارگئے تھے۔


 مزید پڑھیں :  ترکی میں پولیس پر حملوں میں 12افراد ہلاک


ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان کا کہنا ہے کہ ’دہشت گردی کے خلاف ہماری جنگ کبھی نہیں رکے گی۔

واضح رہے کہ ترکی کے شہر غازی عنتاب میں ایک شادی کی تقریب کے قریب ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں کم ازکم 30 افراد جاں بحق اور 94 زخمی ہوئے تھے۔


 وزیراعظم نواز شریف کی ترکی میں دھماکے کی شدید مذمت


دوسری جانب وزیراعظم محمد نوازشریف نے ترکی میں پولیس کو ٹارگٹ کرنے اور دھماکے کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ پاکستان ہر قسم کی دہشتگردی کیخلاف ہے۔

اپنے تعزیتی پیغام میں وزیراعظم نے دہشتگرد دھماکے میں ترک پولیس اہلکاروں کی قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا اور کہا کہ اس نازک گھڑی میں ہم ترک بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں انھوں نے ترک عوام سے مکمل اظہار یکجہتی کیا اور ہر قسم کی دہشتگردی کی مذمت کی۔

Comments

- Advertisement -