تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

ترک صدر کی وزیراعظم ہاؤس آمد، آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد:ترک صدر وزیراعظم ہاؤس پہنچ گئے، جہاں وزیراعظم نواز شریف، وزیردفاع خواجہ آصف اور دیگر نے ترک صدر کا استقبال کیا، ترک صدر رجب طیب اردگان آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق ترک صدر کے اعزاز میں وزیراعظم ہاؤس میں باضابطہ استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی، وزیراعظم نواز شریف، وزیردفاع خواجہ آصف اور دیگر نے ترک صدر کا استقبال کیا۔

اس موقع پر دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے اور پاک فوج کے چاق وچوبند دستے نے معزز مہمان کو سلامی پیش کی، ترک صدررجب طیب اردگان گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔

ترک صدر نے وفاقی کابینہ کے ارکان سے مصافحہ بھی کیا۔

ترک صدر طیب اردگان تیسری بار پاکستانی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے آج خطاب کریں گے، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اجلاس کی صدارت کریں گے جبکہ چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی بھی اجلاس میں شریک ہوں گے اور وزیر اعظم نواز شریف خود بھی اجلاس میں موجود ہونگے۔


مزید پڑھیں : ترک صدر طیب اردگان پاکستان پہنچ گئے


پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے بعد ترک صدر لاہور جائیں گے، جہاں وزیر اعظم نواز شریف ترک صدر کے اعزاز میں شاہی قلعہ میں ضیافت کی میزبانی کریں گے۔

ترک صدر طیب رجب اردگان صدر مملکت ممنون حسین کی دعوت پر پاکستان پہنچے تھے، وزیر اعظم نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ان کا استقبال کیا۔

turkey-post-1

گزشتہ روز ترک صدر نے صدر  ممنون حسین سے  ملاقات کی، ملاقات میں ترک صدر کا کہنا تھا کہ پاک ترک دفاعی تعاون میں اضافے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔

turkey-post-3

ترک صدرنے پاکستان چین اقتصادی راہداری منصوبے کو عالمی امن وا ستحکام کا ذریعہ قرار دیا۔

یاد رہے کہ ترک صدر رجب طیب اردگان کی پاکستان آمد کے موقع سے قبل ہی وزارت داخلہ نے پاک ترک اسکولز اور کالجز کے ترک عملے کو 20 نومبر تک ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا تھا جو مبینہ طور پر امریکا میں مقیم ترک مبلغ فتح اللہ گولن کے نیٹ ورک کے تحت چلائے جاتے ہیں۔

واضح رہے کہ ترک صدر کا پاکستان کا یہ چوتھا دورہ ہے جبکہ بطور ترک صدر یہ دوسرا دورہ پاکستان ہے، صدر منتخب ہونے کے بعد انہوں نے پاکستان میں اپنا پہلا دورہ اگست 2015 میں کیا تھا۔

اس سے قبل وہ ن لیگ کے دور حکومت میں بطور ترک وزیراعظم بھی وہ پاکستان کا دورہ کرچکے ہیں، بطور ترک وزیراعظم رجب طیب اردگان نے دسمبر 2013 میں دورہ پاکستان کیا، جس میں انہوں نے لاہور اور اسلام آباد کا دورہ کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -