تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

بھارتی نژاد نکی ہیلے اقوام متحدہ میں امریکا کی سفیر نامزد

واشنگٹن: نو منتخب ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی نژاد نکی ہیلے کو اقوام متحدہ میں امریکا کا سفیر نامزد کردیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق نو منتخب امریکی صدر ٹرمپ نے ریاست جنوبی کیرولینا کی بھارتی نژاد گورنر نکی ہیلے کو اقوام متحدہ میں امریکا کی سفیر بننے کی پیش کش کی تھی، جسے نکی ہیلے نے قبول کرلیا ہے۔

nikki-1

چوالیس سالہ نکی ہیلے انتخابی مہم کے دوران ٹرمپ کی سخت ناقد رہی ہیں، انہوں نے ٹرمپ کو مہاجرین اورنسل پرستی سے متعلق بیانات پرسخت تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

نکی ہیلی کا اصلی نام نمرتا رندھاوا ہے، وہ ایک بھارتی نژاد امریکی خاتون ہیں، جن کے آباؤ اجداد کا تعلق بھارتی پنجاب کے ضلع امرتسر سے ہے جب کہ ان کے خاندان کا تعلق سکھ برادری سے ہے اور انہیں کم عمر گورنر ہونے کا بھی اعزاز حاصل ہے۔

ہیلی نے جنوب کرولینا کی پہلی خاتون گورنر بن کر ایک تاریخ رقم کی تھی، اس سے قبل 2007ءمیں بھارتی نژاد امریکی لولی جندل لوزیانہ کے گورنر بنے تھے۔


مزید پڑھیں : ٹرمپ کا کابینہ میں اہم عہدوں کیلئے دوستوں، رشتے داروں کا انتخاب


خیال رہے کہ نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کابینہ ارکان کے چناؤ میں مصروف ہیں، ٹرمپ کی جانب سے اہم عہدوں کے لیے دوستوں اور رشتےداروں  کو ترجیح دی جارہی ہے۔

Comments

- Advertisement -