تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

بنکاک: معبد سے چیتے کے 40 بچوں کی لاشیں برآمد

بنکاک: تھائی لینڈ میں ایک معبد سے چیتے کے 40 بچوں اور ایک بھالو کی لاش ملی ہے۔ وائلڈ لائف حکام کے مطابق چیتے کے بچے غیر قانونی طور پر یہاں رکھے گئے تھے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق تھائی لینڈ میں واقع بدھ خانقاہ سے فریزر میں رکھے گئے چیتے کے 40 بچوں کی لاشیں ملی ہیں۔ یہ خانقاہ چیتوں کی موجودگی کی وجہ سے سیاحوں کی توجہ کا مرکز ہے۔

thai-2

وائلد لائف حکام کا کہنا ہے کہ چیتے کے بچے رجسٹرڈ نہیں تھے یعنی وہ غیر قانونی طور پر یہاں لائے گئے تھے۔

حکام نے خانقاہ کی انتظامیہ پر جنگلی جانوروں کی غیر قانونی افزائش اور اسمگلنگ کے الزامات عائد کیے ہیں۔ ان کے مطابق خانقاہ کا عملہ ان جانوروں کو بلیک مارکیٹ میں فروخت کرنے کا ارادہ رکھتا تھا۔

thai-3

غیر ملکی خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے تھائی عہدے دار نے بتایا کہ لاشیں اس فریزر میں رکھی گئی تھیں جس میں خانقاہ کا عملہ کھانا رکھتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ نہیں معلوم کہ لاشوں کو فریزر میں کیوں رکھا گیا۔ لاشوں کا ڈی این اے ٹیسٹ کروایا جائے گا۔

تھائی لینڈ کی یہ خانقاہ جانوروں کو رکھنے کی وجہ سے پہلے ہی تنقید کی زد میں ہے۔ متعلقہ حکام کے مطابق یہاں چیتوں کو بغیر حفاظتی اقدامات کے رکھا جاتا ہے اور ان کی مناسب دیکھ بھال بھی نہیں کی جاتی۔

thai-1

واقعے کے بعد خانقاہ سے چیتوں کو دوسری جگہ منتقل کیا جارہا ہے جبکہ اس حوالے سے مزید تحقیقات بھی کی جارہی ہیں۔

Comments

- Advertisement -