تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

مہمند ایجنسی میں دہشت گرد حملے، نو خاصہ داراہلکارشہید، گرلزاسکول تباہ

پشاور: قبائلی علاقے مہمندایجنسی میں دہشت گرد حملے میں سیکیورٹی فورسزکے نواہلکارشہید اورمتعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آج صبح خیبرپختونخواہ سے ملحقہ قبائلی علاقے مہمند ایجنسی میں خاصہ دارفوج پردہشت گردوں نے حملے کئے ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ان حملوں میں خاصہ دارفوج کے نواہلکاروں نے جامِ شہادت نوش کیا جبکہ متعدد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

مہمند ایجنسی کے علاقے اوران قل میں دہشت گر دوں نے خاصہ دار فورس کی چیک پوسٹ پر جدید اسلحے سےحملے کیا جس میں سات اہلکار کی شہادت ہوئی۔

اس سے قبل رات گئے یکہ غنڈ میں بھی دہشت گردوں کی فائرنگ سے خاصہ دار فورس کے دو اہلکارشہید ہوگئے۔

دریں اثںاء مہمند ایجنسی کے ہی علاقے یکہ غنڈ میں تعلیم دشمن شرپسندوں نے لڑکیوں کے اسکول کو دھماکہ خیز مواد سے تباہ کردیا۔

حملوں کے بعد سیکیورٹی فورسز نے شواہد اکھٹے کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا، ملزمان کی تلاش کے لئے بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے۔

گزشتہ مہینے دہشت گردوں نے چارسدہ میں واقع باچا خان یونیورسٹی کو اپنا ہدف بنایا تھا جس میں 21 شہید ہوئے تھے اورتمام حملے آورمارے گئے تھے۔

بعد ازاں سیکیورٹی فورسز نے دیگر کاروائیوں میں حملے کے سہولت کاروں اورماسٹرمائنڈ کو بھی عین اس وقت گرفتار کیا تھا جب وہ افغانستان فرار ہورہا تھا۔

Comments

- Advertisement -