تازہ ترین

اطالوی ساحل پرکشتی ڈوبنے سے پانچ تارکین وطن ہلاک

روم : اٹلی کے ساحل پر تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے پانچ افراد ہلاک جبکہ پانچ سو افراد کو بچالیا گیا.

اطالوی بحریہ کے مطابق ماہی گیروں کی ایک کشتی جس پر گنجائش سے زیادہ تارکین وطن سوار تھے،اطالوی ساحل کے نزدیک اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکی اور سمندر میں ڈوب گئی.

اطالوی کوسٹ گارڈ نے ریسکیو آپریشن کے دوران پانچ سو ماہی گیروں بچالیا جبکہ پانچ افراد کی لاشیں سمندر سے نکالی گئی.

اطالوی حکام کے مطابق حادثہ کے وقت کشتی میں تقریبا ایک ہزار کے قریب تارکین وطن سوار تھے،لاپتہ تارکین وطن کی تلاش کا کام جاری ہے.

یاد رہے کہ شام میں خانہ جنگی،اور مشرق وسطیٰ میں مذہبی اور فرقہ وارانہ تنازعات سے بچنے کے لیے ہزاروں کی تعداد میں لوگ اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر پورپی بندرگاہوں کا رخ کررہے ہیں۔

اٹلی کے دارالحکومت روم میں موجود بین الاقوامی مہاجرین کی تنظیم کے مطابق گذشتہ چند دنوں میں دو ہزار سات سو تارکین وطن اور مہاجرین کی جانوں کو بچایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ بین الاقوامی مہاجرین کی تنظیم کے مطابق گذشتہ سال تین ہزار سات سو مہاجرین یورپی ممالک تک پہچنےکی کوشش میں جان کی بازی ہار گئے تھے۔

Comments

- Advertisement -